صوبائی وزیر مال پنجاب ملک محمد انور نے اراضی سنٹر میں کرپشن کا اعتراف

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ) صوبائی وزیر مال پنجاب ملک محمد انور نے اراضی سنٹر میں کرپشن کا اعتراف کرلیاصوبائی وزیر مال پنجاب ملک محمد انور نے کہا کہ کھوٹ کیوں بلاک ہوتی ہے پیسوں کے لیے پیسے دیں تو کھوٹ کھل جاتی ہے ہم اراضی سینٹروں میں کرپٹ ا ہلکاروں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں پنجاب میں 70 اراضی سینٹروں کے اہلکاروں کو کرپشن کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے معطل ا ہلکاروں کے خلاف کرپشن کی انکوائری ہو رہی ہے کمپیوٹر اراضی سینٹروں کی وجہ سے عوام کو ریلیف ملنا چاہیے تھا لیکن یہ نظام عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہے  وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نگرانی میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں استحکام کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں اس ضمن میں تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سہولت بازار کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ا ن کے ہمراہ میں ممبر صوبائی اسمبلی ملک جمشید الطاف، ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر،اسسٹنٹ کمشنر اٹک زرمینہ وزیر، چیف آفیسر بلدیہ اٹک سردار ساجد خان،ا یکسین ندیم فروز،ٹی آر اوسرداراسدخان،چیف سینٹری انسپکٹر عامر الیاس بھی تھے  ۔
وزیر مال