اٹک، ماڑی میں صحافی ملک ارشد جعفری ڈرائیور اور گن مین سمیت قتل 

اٹک، ماڑی میں صحافی ملک ارشد جعفری ڈرائیور اور گن مین سمیت قتل 

اٹک(صدیق فخر سے) ضلع اٹک کے گاﺅں ماڑی کنجور میں دیرینہ دشمنی پر صحافی سمیت3 افراد قتل، تینوں افراد کو گاڑی میں دوران سفرفائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

 جاں بحق ہونیوالوں میں ڈرائیور، گن مین بھی شامل، تفصیلات کے مطابق اٹک کے نواحی گاﺅں ماڑی میں صحافی ملک ارشد جعفری ان کے ڈرائیور اختر نواز اور گن مین نظام خان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں خاندانی دشمنی کی بناءپر فائرنگ قتل کیا گیا۔ 
اٹک میں قتل ہونے والے افراد کے واقعے کا آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار نے نوٹس لے لیا اور آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی۔ آئی جی پنجاب سے سینئر افسران کو فوراً موقع پر پہنچنے کا حکم دیا اور ڈی پی او نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں ۔

 

مزید تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر اٹک  ماڑی کنجورمیں جدید آتشیں اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ۔ فائرنگ کے نتیجہ میں خاندانی دشمنی کی بنا پرصحافی ارشد جعفری سمیت 3 افراد قتل،ملک ارشد جعفری، ڈرائیور اختر نواز اور گن مین نظام خان موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔ ریسکیو1122نے پولیس کاروائی مکمل ہونے کے بعد تینوں لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا۔ ڈی پی او فضل حامد، خاتون اے ایس پی، ڈی ایس پی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔ ڈی پی او کی موجودگی میں لواحقین کا پولیس کی کارکردگی پر احتجاج بھی کیا گیا۔ اٹک پولیس نے شواہد اکٹھاکرنا شروع کردیئے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ ڈی پی او سمیت پولیس افسران نے میڈیا سے بات چیت سے گریزکیا ۔دوسری طرف آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان کا اٹک میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے صحافی سمیت تین افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور آئی جی پنجاب نے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب کا سینئر پولیس افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کا حکم دیا۔ ڈی پی او ملزمان کی جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت ملزمان کو گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ آئی جی پنجاب سینئر افسران لواحقین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے انصاف کی فوری فراہمی یقینی بنائیں۔