اٹک میں بھی پی ٹی آئی کے اقتدار کا سورج غروب،عوامی مسائل جوں کے توں، عوامی نمائندوں نے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے میں اقتدار گزار دیا
اسلام آباد(صدیق فخر/ چیف ایگزیکٹو اٹک نیوز) ضلع اٹک میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے تقریباً چار سالہ حکومتی اقتدار پنجاب کی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد سورج غروب ہو گیا جبکہ عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں
تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی ، صوبائی اسمبلی، وزراءو مشیروں نے حکومت اور وفاق میں حکومت ہونے کے باوجود یہ دور اقتدار ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے اور بیان بازی میں گزار دیا۔
ضلع اٹک کی عوام کو تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں کہ نئی جماعت اقتدار میں آئے ہے جس چیئرمین عمران خان نے مختلف جلسوں میں ، انٹرویوز وغیرہ میں عوام کو اقتدار میں آنے سے پہلے بڑے بڑے سبز باغ دکھائے تھے لیکن گزشتہ حکومتوں کی نسبت پاکستان تحریک انصاف کا دور حکومت بدترین دور حکومت قرار دیا گیا جس میں ملک کو معاشی طور پرڈیفالڈ ہونے کا خدشہ بڑھ گیا تھا
ضلع اٹک میں بھی تحریک انصاف کے عوامی نمائندوں نے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے میں وقت گزار دیا اور ایک ہی سیاسی جماعت میں ہونے کے باوجود ایک دوسرے کے خلاف غیر مہذب الفاظ کا بھرپور طریقے سے استعمال کیا گیا جبکہ عوام کے مسائل کو ہمیشہ کی طرح اس دور حکومت میں بھی نظر انداز کر دیا گیا۔
ضلع اٹک میں پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت کا گراف یہ دیکھنے میں آیا کہ ضلع اٹک کا بڑا سیاسی گروپ اگر پی ٹی آئی سے کنارہ کشی کرتا ہے تو تحریک انصاف ضلع اٹک میں تیسرے نمبر پر چلی جائے گی۔
عوام کا اعتمادوفاق اور صوبائی حکومتیں ہونے کے باوجود عوامی مسائل حل نہ ہونے کی وجہ اور الزام تراشی کا انداز سیاست اختیار کرنے سے تحریک انصاف سے اٹھ چکا ہے۔