آزادکشمیر کابینہ ترقیاتی کمیٹی اجلاس 2ارب روپے کی 12سکمیں منظور

اسلام آباد(صباح نیوز) آزادجموں وکشمیر کابینہ کی ترقیاتی کمیٹیکا اجلاس وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی سربراہی میں جموں کشمیر ہاوس اسلا م آباد میں ہوا جس میں دوارب روپے سے زائد کی بارہ سکیموں کی منظوری دی گئی ۔جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں خورشید نیشنل لائبریری سمیت 40 ڈگری کالجوں میں فرنیچر اور 89 کالجوں میں سانئس لیبز کا سازوسامان کی فراہمی کے لیے 13 کروڑ 39 لاکھ کی ترقیاتی سکیم ،36 کروڑ 44 لاکھ کی لاگت سے آٹھ سکیموں ،39 کروڑ 44 لاکھ روپے کی لاگت سے جنگلات کی ایک سکیم ،سدھنوتی پلندری سٹیڈیم کے لیے 10کروڑ 87 لاکھ ،سپورٹس سٹیڈیم مظفر آباد کے لیے11 کروڑ 56 لاکھ ،کمپیوٹر لیبز کی سکیم ،6 کروڑ 60 لاکھ کی سیاحت کی آفس بلڈنگ ،20 کروڑ 44 لاکھ کی بیس کلومیٹر سڑکوں کی سکیم ،بٹلیاں ،پھگواں ،آرلیاں سڑک سکیم لاگت 14 کروڑ 9 لاکھ ،دودھنیال سٹیل برج کی 16 کروڑ 36 لاکھ کی ایک سکیم ،39 کروڑ 77 لاکھ روپے کی لاگت سے کھائی گلہ ،بنجوسہ ،تراڑ کھل سڑک کی سکیم اور 9 کروڑ 67 لاکھ روپے کی لاگت سے بنی پساری ،تھب ملوٹ روڈ شامل ہے ۔
#/S