تبادلوں کا جھکڑ،مظفرآباد ،میرپور کے کمشنر اور 3سیکرٹری تبدیل

مظفرآباد (وقائع نگار) ڈائر یکٹر جنرل اسماء اکیڈمی راجہ طارق مسعود گریڈ 20 میں ترقیاب ،سیکر ٹری صنعت و حرفت آزاد کشمیر تعینات کر دیا گیا آزاد کشمیر کے موسٹ سینئر آفیسر راجہ طارق مسعود کو 11سال کے بعد ان کا حق مل گیا موجودہ حکومت نے طارق مسعود کو گریڈ بیس میں ترقیاب کرتے ہوئے سیکرٹری انڈسٹری  تعینات کردیا ہے جو ڈائر یکٹر جنرل زراعت بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور بیرون ملک سے تربیت یافتہ افسران میں شمار ہوتے ہیں یا درہے کہ ان سے جو نیئر 26 اعلی افسران قبل ازیں سیکرٹری حکومت تعینات وترقیاب کیئے جاچکے ہیں۔جبکہ حکومت آزادکشمیر نے اعلی بیورو کریسی میں مزید تبادلے کر دیئے،مظفرآباد اور میرپور کے کمشنرز سمیت تعلیم اور قانون کے سیکرٹری بھی تبدیل۔ظفر محمود خان کمشنر میرپور کو مظفرآباد،چوہدری طیب کمشنر مظفرآباد کو کمشنر میرپور تعینات کردیا،بدھ کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل کے دو الگ الگ نوٹی فیکیشنز کے مطابق سیکرٹری تعلیم سکولز ارشاد احمد قریشی کو تبدیل کر کے ادریس تبسم کی ریٹائرمنٹ سے خالی ہونے والی اسامی پر سیکرٹری قانون انصاف پارلیمانی امور و انسانی حقوق تعینات کردیا ہے جبکہ سیکرٹری محکمہ صنعت و حرفت و معدنی وسائل  راجہ امجد پرویز کو تبدیل کر کے سیکرٹری تعلیم سکولز،ڈائریکٹر جنرل اسما اکیڈمی راجہ طارق مسعود کو سیکرٹری صنعت و حرفت و معدنی وسائل لگا دیا گیا۔یاد رہے سیکرٹری حکومت ارشاد قریشی کے خلاف سپریم کورٹ میں تعلیمی پیکج پر عمل در آمد کے حکم کی عدولی پر توہین عدالت کی کارروائی منگل کو شروع ہوئی تھی اور حکومت نے بدھ کو انہیں سیکرٹری تعلیم کے عہدے سے ہٹا کر سیکرٹری قانون بنا دیا جو حیرت ناک ہے۔
#/S