ٹیکنیکل ایجوکیشن سے خطہ میں بیروزگاری کا خاتمہ ممکن ہے،طفر بنی

مظفرآباد( محمد اقبال پیرزادہ  + اشرف تبسم سے )ٹیکنیکل ایجوکیشن سے خطہ میں بیروزگاری کاخاتمہ ممکن ہے،رواں ماہ نیوٹک کے تعاون سے آزادکشمیر کے 1 ہزار نوجوانوں کو مختلف کیڈر کی ٹریننگ دلوائیں گے ،ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کیلئے جلد 3 پروجیکٹ لانچ کرینگے ،موجودہ دور میں حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے ٹیکنیکل تعلیم پرزور دینا ہوگا، آئی ٹی سی آٹھ مقام کوانڈسٹریز کے ذریعے فعال کرینگے ، صدر ریاست ، وزیراعظم آزادکشمیر، وزیر ٹیوٹا اے جے کے نورین عارف ٹیکنیکل تعلیم پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں،ٹیوٹاAJK کے ذریعے آزاد خطہ کے نوجوانوں کو روزگارکی نوید ملے گی ،ان خیالات کااظہار چیئرمین ٹیوٹا AJK ظفر نبی بٹ نے گزشتہ روز''روزنامہ کشمیر ٹائمز''کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا انہوں نے کہاکہ تمام محکمے عوام کو سروس فراہم کرنے کیلئے بنائے گئے ہیں لیکن کچھ اداروں کی اہمیت کچھ لوگوں نے خود ہی کم کی ہے ، ٹیوٹا اے جے کے کی اہمیت بہت زیادہ ہے ، اس محکمہ سے جو امیدوار تیار ہوتے ہیں وہ پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرتے ہیں یاپھر ملازمت کرتے ہیں لیکن ہنر مندہونے کی وجہ سے انہیں روزگار کے حصول میں کوئی پریشانی نہیں اٹھاناپڑ رہی ۔ کچھ ہنر مندوں کو بیرون ممالک اچھی تنخواہوں پر ملازمت مل جاتی ہے اور کچھ ہنر مند گھربیٹھ کر اچھا کاروبار کرتے ہیں ۔25 اکتوبر سے آزادکشمیر کے تمام اضلاع سے 1 ہزار نوجوانوں کو مختلف کیڈر کی ٹریننگ کیلئے مختلف اداروں میں بھیجا جائے گا۔جن میں کوکنگ کیلئے پی سی ہوٹل جبکہ آٹو موبائل کی ٹریننگ کیلئے سوزوکی موٹر مظفرآباد ،دیگر ٹریڈ کیلئے میرپور ، اسلام آباد میں مختلف ادارہ جات کاانتخاب کیاگیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق ٹیکنیکل تعلیم پر توجہ دے رہے ہیں۔جس چیز کی مارکیٹ میں زیادہ ڈیمانڈ ہوگی اسی کی ٹریننگ دینگے ۔ ظفر نبی بٹ کاکہناتھا کہ جنرل ایجوکیشن کے بعد ٹیکنیکل ایجوکیشن سے ہنر مندی وقت کا تقاضاہے ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ میں میری تعیناتی کے 11 ماہ کے عرصہ میں جہاں محکمہ میں دیگر اصلاحات ، اداروں کی فعالیت پر کام کیاگیاہے وہاں 1 ہزار سے زائد نوجوانوں کی ٹریننگ کااہتمام بھی کیاگیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان وآزادکشمیر میں گزشتہ 60 سالوں سے ٹیکنیکل ایجوکیشن پر کوئی دھیان نہیں دیاگیا۔ 2007 سے آزادکشمیر مین ٹیوٹا اے جے کے کاقیام عمل میں لایاگیاجہاں آزادکشمیر میں تربیتی سنٹر، آئی ٹی سی ، پولی ٹیکنیکل انسٹیویٹ سے ہنر مند نوجوان تیار ہوکر بیرون ممالک میں بہترین زرائع معاش کا سبب بنتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سلائی کڑھائی میں بہتری کیلئے خواتین کو جلد کمرشل کام کیلئے جدید مشینری فراہم کرینگے ،اور مارکیٹنگ کیلئے ضلعی وتحصیل سطح پر لوکل تنظیمیں کاروباری حضرات کے تعاون سے بنائی ہیں جو مارکیٹنگ کیلئے معاون ثابت ہونگی ۔حکومت نے ایجوکیشن فنڈز کاقیام عمل میں لایاہے ۔ جس سے مستحق بچوں کی سپورٹ کی جائے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ عرصہ میں اے جے کے ٹیوٹا کے پاس تین پروجیکٹ چل رہے تھے ایک 2016 میں ختم ہواجس میں کچھ ملازمین فارغ ہوگئے ۔ اب محکمہ نے فیصلہ کیاہے کہ آئندہ کہیں بھی کوئی آسامی خالی ہوتی ہے اسے فریش امیدوار کی بھرتی کے بجائے تربیت یافتہ امیدوار کو ترجیح دی جائے گی ۔اور ختم ہونے والے پراجیکٹ سے کچھ اہلکاروں کو محکمہ کی ڈیمانڈ کے مطابق نارمل میزانیہ پر لایاگیاہے ۔ہماری ترجیحات میں شامل ہے کہ جوبھی آسامی خالی ہوگی اس پر ٹیوٹا اے جے کے سے فارغ ہونے والے تربیت یافتہ امیدوار ہی بھرتی کیئے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ صدر ریاست سردار مسعود خان، اور وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان، وزیر ٹیوٹا اے جے کے نورین عارف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کیلئے انتہائی دلچسپی رکھتے ہیں ۔ جو ہمارے نوجوانوں کیلئے ایک امید کی کرن ہے ۔