اداروں کی مضبوطی نصب العین،انصاف ہم نہیں کرینگے تو کون کریگا،فاروق حیدر

تھوراڑ(نمائندہ خصوصی) آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ جہاد تحریک آزادی کشمیر 1947میں تمام قبائل نے حصہ لیا لیکن قیادت سدھن قبیلے کے پاس تھی معرکہ تھوراڑ 1947کے دوران اس علاقے کے بہادر اور غیور مجاہدوں نے دشمن کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے یہ علاقہ آزاد کروایا اس معرکہ میں 36شہداء نے جام شہادت نوش کیا جن میں ایک مجاہدخاتون حسین بی بی جذبہ جہاد سے سرشار تھی اور دشمن کے خلاف جہاد میں عملا حصہ لیا جوتاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔  ہم نے میرٹ کی بحالی ، قانون اور انصاف کی بالا دستی اور بلاتخصیص تعمیر و ترقی کا تہیہ کیا ہے کسی کے ساتھ کسی بھی شعبے میں نا انصافی نہیں ہو گی ۔ وزیر اعظم یوم شہداء تھوراڑ کے موقع پر منعقدہ ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے جس کی صدارت آزاد جموں و کشمیر کونسل کے ممبر سردار عبدالخالق وصی ایڈووکیٹ نے کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی سردار ریاض روشن نے انجام دئیے۔ اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر حکومت کے وزیر خزانہ و صحت ڈاکٹر نجیب نقی ، ممبر اسملی سحرش قمر سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی سردار سیاب خالد ، سردار اعجاذ یوسف ضلعی صدر مسلم لیگ ن ، سردار منشاد انقلابی ، سردار سیاد ، سردار ریاض رحمت ، کرامت خان ، شکیل اعوان ، چیئر مین ضلع زکوة کمیٹی عبداللہ فاورقی ، سردار خان بہادر عبداللہ سابق سیکرٹری ، سردار محمد اسلم خان ، سجاد کمال ، سردار جنت حسین ، اظہر جاوید ، محمد وقاص ، سردار محمد فاروق خان ، ریٹائیرڈ انسپکٹر سردار محمد یوسف خان ، کیپٹن سردار محمد رزاق خان ، نمبر دار سردار محمد اسلم خان ، مسلم لیگ ن کے رہنماء سردار فرہاد علی خان، مولانا عبدالرزاق ، سردار مشتاق ، سردار واجد ، توصیف غزیز ، سردار قدیر خان ،سردار شہباز خان ، سردار عاشق خان ، سردار طارق ایڈووکیٹ ، سردار جاوید اشرف مولانا فضل الرخمان ، سردار طاہر امیر ، عابد اعظم ، سردار رشید اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔  وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ آج کے دن یوم شہداء تھوراڑ کے موقع پر ہمیں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنھوںنے اس علاقے کو آزاد کرانے کیلئے جانوں کی قربانی کی اور یہ خطہ آزاد ہوا انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا مینڈیٹ عوامی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ شہداء کے ادھورے چھوڑے ہوئے مشن کی تکمیل بھی کرنا ہے ہمیں اپنی نئی نسل کو اسلاف کے کارناموں اور ان کی جدوجہد اور قربانیوں سے روشناس کرانا ہے تاکہ مستقبل میں ہم اپنے مقاصد کے حصول کیلئے منظم سوچ کے مطابق آگے بڑھ سکیں انھوں نے کہا کہ مسلئہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے یہاں کی ایک اہم شخصیت اور کہنہ مشق سفارت کار سردار مسعود خا ن کو آزاد کشمیر کا صدر منتخب کروایا ہے جو اپنے تجربہ توانائیاں  اور فہم و فراست سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے  صرف کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ یہاں کے بہادر مجاہدین نے ڈوگروں کے خلاف بغاوت کی اور زندہ کھالیں کھچوائیں جسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انھوں نے کہا کہ اس علاقہ کی عظیم شخصیت کرنل خان محمد خان نے لوگوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے سدھن ایجوکیشن کانفرنس کی بنیاد رکھی جس میں فنڈز اگھٹے کئے گئے ذھین بچوں کو مالی امداد فراہم کی گئی جنہوں نے تعلیم حاصل کی اس طرح جہالت سے چھٹکارا نصیب ہوا یہی وجہ ہے کہ اس علاقہ میں تعلیم کا تناسب زیادہ ہے  انھوں نے کہا کہ میں نے تاریخ درست کروانے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہوئی ہے جس پر تیزی سے کام ہو رہا ہے انھوں نے کہا کہ دارالجہاد راولاکوٹ کا نوٹیفکیشن میں نے جاری کروایا تھا جہاں سے مہاراجہ ہری سنگھ کے خلاف باقاعدہ بغاوت کا اعلان ہوا انھوں نے کہا کہ جہاد تحریک آزادی 1947کے دوران کیپٹن حسین خان شہید نے گھر کا کھانا کھانے اور کپڑے بدلنے سے انکار کر دیا تھا کہ جب تک وہ اس ملک کو ڈوگروں سے آزاد نہیں کروالیتے انھوں نے کہا کہ مولانا عبدالعزیز تھوراڑوی مولانا محمد یوسف ، کرنل شیر احمد ، میجر یوستان ، کیپٹن حسین خان کا تحریک آزادی کشمیر میں ایک کلیدی کردار ہم سب کے سامنے ہے انھوں نے کہا کہ جمہوریت کے فروغ کیلئے میرے والد محترم نے غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کا ساتھ دیا تھا جن کی قیادت میں تحریک آزادی کشمیر چلی اور یہ خطہ آزاد ہوا انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے تمام حلقوں میں اصول مساوات کے تحت ترقیاتی فنڈز فراہم کئے جائیں گے اداروں کی مضبوطی ہمارا نصب العین ہے ہم میرٹ پر کام کرتے رہیں گئے محکمہ تعلیم میں رشوت اور سفارشی کلچر ختم کرکے میرٹ پر تقرریوں کا عمل شروع ہو چکا ہے اس مقصد کیلئے NTSکا نظام نافڈ کیا گیا ۔ انھوں نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن پر اعوام کا اعتماد بحال کرنے کیلئے دیانتدار اور لائق ممبران و چیئر مین کا تقرر کیا ہے پبلک سروس کمیشن میں خالصتاٰ میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے سلیکشنز کا عمل ہو تا ہے اس آئینی ادارے کا تقدس بحال کیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ ہم اگر انصاف نہیں کریں گے تو کون کرے گا انھوں نے کہا کہ وسائل کے اندر رہتے ہوئے ہم تھوراڑ کے عوام کے تمام مسائل ترجیحح بنیادوں پر حل کریں گے یہ ان کا حق ہے،بلدیاتی الیکشن ہر قیمت پر کرائے جائینگے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر حکومت کے وزیر صحت و خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نے کہا کہ حن مطالبات کا ذکر سٹیج پر کیا گیا ہے ان کے اعلان کی ضرورت نہیں تھی تھوراڑ کے ترقیاتی منصوبوں کو وزیز اعظم آزادکشمیر نے ترجیحح بنیادوں پر شامل کیا ہے تھوراڑ منگ اور گرد و نواح کے علاقوں کو پختہ سڑکوں سکولوں اور کالجوں میں سٹاف کی کمی ، سائنس کلاسیز کا اجراء سمیت کئی ضروری مسائل حل کرنے کیلئے فنڈز کی فراہمی اور موقع پر آغاز  کر دیا جائے گا انھوں نے کہا کہ پر حلقے میں بجلی ٹرانسفارمر کیلئے ایک ایک کروڑ روپئے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں انھوں نے کہا کہ ہم جو منصوبے تعمیر کروارہے ہیں  ان یک کوالٹی پر کوئی کمپرومائیز نہیں ہو گا انھوں نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ کے ساتھ ساتھ ہم نارمل بجٹ میں اضافہ کیلئے کوشش کر رہے ہیں تاکہ اداروں کے مسائل اور ان کی استعداد کار کو بھی بڑھایا جائے ممبر کشمیر کونسل سردار عبدالخالق وصی و سحرش قمر نے اس موقع پر شہدا تھوراڑ کے اس تاریخی جلسے میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کی شرکت پر ان کا دل سے شکریہ ادا کیا اس سے قبل جب وزیر اعظم تھوراڑ پہچے تو ان کا زبردست استقبال کیا گیا انھیں ہار پہنائے گئے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جلسہ عام میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ایک بڑے جلوس کی شکل میں انھیں جلسہ گاہ لایا گیا ۔