ہولناک زلزلہ کی کل 12ویں برسی،یوم استقامت پر سرکاری چھٹی منسوخ

مظفرآباد(وقائع نگار)آزادکشمیر میں 8اکتوبر2005کو آنیوالے ہولناک زلزلہ کی 12ویں برسی منانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔اس موقع پرحکومت نے یوم استقامت منانے کا اعلان کرتے ہوئے  اتوار کی سرکاری چھٹی منسوخ کردی ہے ۔ 8اکتوبر کو مظفرآباد شہر کے جملہ سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات کے طلباء و طلبات اور سٹاف 8 اکتوبر 2005کے ہولناک زلزلہ کی یاد میں یوم استقامت و عزم تعمیر نو کے حوالہ سے منعقدہ تقاریب میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں گئے۔اس حوالہ سے محکمہ تعلیم کالجز نے بذریعہ مکتوب اپنے زیر انتظام جملہ  دفاتر و تعلیمی ادارہ جات کو ہدایات جاری کردی ہے ۔ اس سلسلہ میں منعقدہ ہونے والی مرکزی تقریب جس میں قائمقام وزیر اعظم آزادکشمیر بھی شرکت کریں گئے۔ طلباکو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی شرکت کو یقینی بنائیں