چیف سلیکٹرانضمام الحق بھتیجے کے سوال پرچڑ گئے

دبئی: چیف سلیکٹرانضمام الحق اپنے بھتیجے کی سلیکشن کے سوال پر چڑ گئے۔

پریس کانفرنس میں انضمام الحق نے کہا کہ اوپنرمیرے رشتہ دار اور میں ان کا چچا ہوں لیکن ان کی گزشتہ 2سال میں کارکردگی اچھی رہی، جس طرح میں دیگر کرکٹرز کیلیے دعاگو ہوتا ہوں، ان کیلیے بھی ایسا ہی کروں گا کہ وہ کامیاب ہوں۔

انضمام الحق نے کہا کہ ون ڈے اسکواڈ کیلیے 15کرکٹرز منتخب کیے، سوال صرف امام الحق کا ہی کیوں کیا جارہا ہے۔ ایک سوال پر چیف سلیکٹر نے کہا کہ اسکواڈ منتخب کردیا، اب امام الحق کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنا یا باہر بٹھانا کوچ اور کپتان کی صوابدید ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹی10 لیگ کی تقریب میں شرکت کیلیے پی سی بی سے اجازت لے کر آیا تھا۔