امریکہ نے آزادکشمیر میں سی پیک کی مخالفت کر دی
واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ چین کا منصوبہ سی پیک ون بیلٹ ون روڈ کا حصہ ہے اور سی پیک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقے سے گزر رہا ہے جو اپنی من مانی کرکے خود ہی اپنی کمزوری ظاہرکر رہا ہے۔ امریکی وزیر دفاع جمیز میٹس اور چیئرمین جوائنٹ آف اسٹاف کمیٹی جنرل جوزف ڈانفورڈ سینیٹ آرمڈ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور قانون سازوں کو پاک چین اقتصادی راہداری اور پاک افغان خطے کی موجوہ صورتحال کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے سینیٹ آرمڈ سروسز پینل کو بتایا کہ دنیا بھر میں کئی سڑکیں اور گزرگاہیں موجود ہیں تاہم کسی ملک نے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے پر اپنی من مانی نہیں کی، امریکا ون بیلٹ ون روڈ کی مخالفت کرتا ہے۔امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے اس منصوبے کی مخالفت کی وجہ یہ بھی ہے کہ پاکستان سے گزرنے والے اس منصوبے کا ایک حصہ کشمیر سے ہور گزرے گا جو کہ متنازع علاقہ ہے۔چین سے متعلق انہوں نے کہا کہ انسدادِ دہشگردی کے نکتہ پر امریکا اور چین مل کر افغانستان میں کام کرسکتے ہیں۔جیمز میٹس نے بیجنگ سے متعلق خبردار کیا کہ امریکا کو چین کے بارے میں کسی ابہام میں نہیں رہنا چاہیے کیونکہ حکمت عملی کے تناظر میں ایک سِمت ایسی ہے جہاں امریکا اور چین ایک دوسرے کے مخالف ہیں۔
#/S