حکومت میری سکیموں پر اپنی تختیاں لگا رہی ہے،بیرسٹر سلطان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ برطانیہ کے کشمیریوں نے مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھاہوا ہے پی ٹی آئی کشمیرکو برطانیہ میں بھرپور انداز میں منظم کیا ہے اسطرح پی ٹی آئی کشمیر برطانیہ کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے۔ 27 اکتوبر کو برلن ملین مارچ میں برطانیہ سے کشمیر ی بھرپور انداز میں شرکت کریں گے۔میرپور کے مسائل کے حل کے لئے کوششیں کر رہا ہوں جبکہ حکومتی نمائندے میری ہی اسکیموں کو اپنا ظاہر کرکے اپنی تختیاں لگا رہے ہیں۔ اس پر محکمہ کے افسران باز رہیںنہیں تو حکومت کے ساتھ ساتھ ایسے خوشامدی و بددیانت افسران کا بھی میرپور کے عوام محاسبہ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں اسلام آباد میں پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹیریٹ میں پی ٹی آئی کشمیر برطانیہ اسٹاکسٹن کے صدر چوہدری خالد کی قیادت میں پانچ رکنی وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔چوہدری خالد 15 اکتوبر کو برلن ملین مارچ کی کامیابی کے برطانیہ روانہ ہونگے۔ چوہدری خالد نے کہا کہ ہم برطانیہ کے علاوہ فرانس، اٹلی اور یورپ کے دیگر ممالک سے بھی لوگوں کو ملین مارچ میں شرکت کے لئے لانے کی کوششیں کررہے ہیں اور برلن ملین مارچ ایک تاریخی مارچ ہو گا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں جہاں بیرون ملک مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہوں وہاں پر میں 27 اکتوبر کو برلن ملین مارچ کے بعد میں آزاد کشمیر میں بھی بہتری کے لئے اور تعمیر و ترقی کے لئے اپنی کوششیں تیز کرونگا۔ حکومت کو اگرچہ بے تحاشہ فنڈز ملے لیکن وہ تمام کے تمام کرپشن کی نظر ہوگئے۔ پی ٹی آئی کشمیر عوام کو انکے حقوق دلوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی، بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا کہ برطانیہ کے کشمیریوں نے مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھا ہوا ہے پی ٹی آئی کشمیرکو برطانیہ میں بھرپور انداز میں منظم کیا ہے اسطرح پی ٹی آئی کشمیر برطانیہ کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے۔ 27 اکتوبر کو برلن ملین مارچ میں برطانیہ سے کشمیر ی بھرپور انداز میں شرکت کریں گے۔میرپور کے مسائل کے حل کے لئے کوششیں کر رہا ہوں جبکہ حکومتی نمائندے میری ہی اسکیموں کو اپنا ظاہر کرکے اپنی تختیاں لگا رہے ہیں۔ اس پر محکمہ کے افسران باز رہیں نہیں تو حکومت کے ساتھ ساتھ ایسے خوشامدی و بددیانت افسران کا بھی میرپور کے عوام محاسبہ کریں گے۔