پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں بھی32رنز سے ہرا دیا

چیمپئن کے چیمپئنز پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو دوسرے میچ میں بھی 32رنز سے شکست دے دی،اپل تھارنگاکی سنچری رائیگاں ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے دیئے گئے220رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم187رنز تک محدود رہی،سری لنکا کے کپتان اپل تھارنگا 112 رنز بناکر نا قابل شکست رہے ان کے علاوہ،جیفری وینڈرسے22رنز بنا کر نمایاں رہے۔سری لنکا کے7بیٹسمین ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے اور بیٹنگ میں ناکام رہے۔

 

پاکستان کی جانب سے شاداب کبیر نےعمدہ بولنگ کی اور سری لنکا کے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،شعیب ملک، حسن علی،محمد حفیظ،رومان رئیس اور جنید خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کا ٹاس پاکستان کےکپتان سرفراز احمد نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیالیکن ابتداء میں ان کا یہ فیصلہ درست ثابت نہیں ہو ااورلنکن بولرز کے سامنے آج قومی بیٹسمین بے بس دکھائی دیے اور ٹیم کے 6 کھلاڑی صرف 101رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔

 

فخر زمان 11، احمد شہزاد 8، محمد حفیظ 8، شعیب ملک 11،کپتان سرفراز احمد 5اور عماد وسیم 10رنز بناکر پویلین لوٹ گئے اس موقع پر بابر اعظم اور شاداب خان نے گرین شرٹس کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا ۔ بابر اعظم نے 101رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ شاداب خان نے 52رنز اسکور کرکے نہ صرف ان کا بھرپور ساتھ دیا بلکہ پاکستان کے مجموعے کو219رنز تک بھی پہچایادیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے7ویں وکٹ پر 109رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی اور ٹیم کے لیے ایک اچھا مجموعہ ترتیب دیا،بابر اعظم نے سنچری 130گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے پوری کی اور اس کے ساتھ کم سے کم اننگز میں 7 سنچریاں اسکور کرنے والے پہلے بیٹسمین بھی بن گئےہیں۔