عماد وسیم کی روٹھی فارم واپس نہ آ سکی
لاہور: قومی کرکٹر عماد وسیم کی روٹھی فارم واپس نہ آ سکی،آل راؤنڈر نے آخری 5 ون ڈے انٹرنیشنلز میں 64 رنز دیے لیکن کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔
عماد وسیم بیٹنگ میں بھی کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھا سکے اور پانچ ایک روزہ میچز میں صرف 49 رنز بنا پائے ہیں، بیٹنگ میں انہوں نے بالترتیب 10، 10، 25، 0 اور 4 رنز بنائے ہیں جبکہ بولنگ میں انہوں نے3، 15، 3، 16اور 33 رنز دیئے ہیں اور کوئی وکٹ ہاتھ نہیں آ سکی۔
واضح رہے کہ عماد وسیم پر افغان دوشیزہ نے شادی کا وعدہ کرکے نظر انداز کرنے کے الزامات عائد کئے تھے، دونوں کی تصاویر، وڈیوز اور میسیجز سوشل میڈیا پر گردش کرتے رہے تھے، بعد ازاں آل راﺅنڈر نے ایک وڈیو پیغام میں ان الزامات کی تردید کی تھی۔ انہیں شائقین کی جانب سے نعرے بازی کا بھی سامنا تھا تاہم گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں آﺅٹ ہونے پر کمنٹری باکس میں موجود رمیز راجہ نے بھی افغان جلیبی کہہ ڈالا۔