سری لنکا کیخلاف پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان، محمد حفیظ کی واپسی

لاہور: سری لنکا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کی 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں آل راؤنڈر محمد حفیظ کی واپسی ہوئی ہے جبکہ فاسٹ سہیل خان کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو بطور کپتان برقرار رکھاگیا ہے۔ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ آخری میچ 29 اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

محمد عامر کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے تاہم ان کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔

پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:

سرفراز احمد (کپتان، کیپر)

فخر زمان

احمد شہزاد

بابر اعظم

شعیب ملک

محمد حفیظ

عماد وسیم

شاداب خان

محمد نواز

فہیم اشرف

حسن علی

عامر یامین

محمد عامر

رومان رئیس

عثمان شنواری

عمر امین