پاکستان کے پاس ون ڈے سیریز جیت کر ٹیسٹ کی شکست کا بدلہ لینے کا سنہری موقع

سری لنکا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کا بدلہ لینے کے لئے پاکستانی ٹیم کے پاس ون ڈے سیریز میں سنہری موقع ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹر نیشنل بدھ کو شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کو پانچ میچوں میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔تیسرا میچ جیت کر پاکستان ون ڈے سیریز اپنے نام کرسکتی ہے۔

سیریز میں بقا کی جنگ لڑنے کے لئے سری لنکا کو سیریز میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔پاکستان کی ٹیم آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی فاتح ہے۔یہ ٹیم گذشتہ نو میں سے آٹھ میچ جیت چکی ہے۔

پاکستانی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے تاہم اس کا فیصلہ کپتان سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر پچ دیکھ کر کریں گے۔

آؤٹ آف فارم اوپنر احمد شہزاد کی جگہ امام الحق کو مل سکتی ہے۔اس بات کے امکانات کم ہیں کہ لیکن ٹیم انتظامیہ اس آپشن پر غور کررہی ہے کہ آل راونڈر عماد وسیم کی حارث سہیل کو کھلاسکتے ہیں۔

ابوظہبی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اب تک سات ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں پاکستان نے پانچ جیتے ہیں جبکہ دو میں سری لنکا نے کامیابی حاصل کی ہے۔

دبئی میں پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کو 83 رنز سے شکست دی تھی۔ ابوظہبی میں دوسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 32 رنز سے شکست دی تھی۔

دونوں میچوں میں مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم نے سنچریاں بنائیں تھیں۔بابر اعظم 33ون ڈے میچوں میں سات سنچریاں بناکر ون ڈے کے عظیم بیٹسمینوں کی فہرست میں شام ہوگئے ہیں۔وہ تیز ترین سات سنچریاں بنانے والے بیٹسمین ہیں۔

سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔’میچ کے دوران غصے کااظہار جذبات میں کرجاتا ہوں لیکن پھر اپنے ساتھیوں سے معذرت بھی کر لیتا ہوں لیکن جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔‘

ابوظہبی میں موسم گرم ہے اور وکٹ پر بیٹسمینوں کے لئے مدد کم ہے۔اس گراؤنڈ پر تین بار تین سو رنز بن چکے ہیں۔

پاکستانی ٹیم متحدہ عرب امارات میں اس سے قبل سری لنکا کے خلاف دونوں سیریز جیت چکی ہے۔2011میں چار ایک اور2013میں پاکستان نے تین دو سے کامیابی حاصل کی تھی۔

اس بار سری لنکا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں دو صفر سے شکست پاکستانی کرکٹ ٹیم کی متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ سیریز میں پہلی شکست ہے۔

پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں کسی ٹیم سے دس میں سے پہلی سیریز ہاری ہے۔امارات میں ون ڈے کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کا ریکارڈ ٹیسٹ کی طرح شاندار نہیں ہے۔

2009کے بعدسے پاکستانی ٹیم کو امارات میں کھیلی گئی بارہ میں نو سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کے خلاف ایک اور سری لنکا کے خلاف دو سیریز جیتی ہیں۔ٹیسٹ میچوں کی طرح سری لنکا کی ون ڈے فارم بھی زیادہ اچھی نہیں ہے۔اسے 21میں سے گذشتہ سولہ ون ڈے میچوں میں شکست ہوئی ہے۔

سری لنکا کو جنوبی افریقا اور بھارت کے ہاتھوں پانچ صفر کی وائٹ واش شکست ہوئی۔جبکہ زمبابوے نے پہلی بار سیریز میں شکست دی۔بھارت کے ہاتھوں ہوم گراونڈ پر شکست کے بعد کپتان اوپل تھرنگا شدید تنقید کی زد میں ہیں۔