نیلم: سیاسی دبائو پرجڑی بوٹی سے لدی گاڑی چھوڑ دی گئی
نیلم (بیورورپورٹ)محکمہ جنگلات نیلم نے جڑی بوٹی سمگلنگ میں ملوث گاڑی کو سیاسی مداخلت پر چھوڑ دیا عوامی حلقوں میں شدید تشویش،قبل ازیں بھی ساڑھے23من جڑی بوٹی کی سمگلنگ میں ملوث سات ٹرکوں کو کھلی چھوٹ دے دی تھی نیلم ویلی یوتھ فورم نے محکمہ جنگلات کے گھنائونے کرتوتوں کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محکمہ جنگلات کی طرف سے چلہانہ کے مقام پر45کلو جنگلی تھوم جوکہ ایک مسافر کوسٹر میں سمگلنگ ہورہا تھا کو پکڑ کر گاڑی کو ضبط کیا تھا جس پر اعلیٰ حکومتی شخصیات نے گاڑی کو چھوڑنے کے لیئے محکمہ جنگلات پر دبائو بڑھایا۔جنگلات انتظامیہ نے جڑی بوٹی ضبط کرلی اور گاڑی کو چھوڑ دیا باخبر زرائع کے مطابق 45کلو جڑی بوٹی کی ابتدائی ناپ تول ہوئی تھی جسے محکمہ جنگلات کے مقامی آفیسر نے ڈویژنل آفیسر کے سپرد کیا ڈویژنل آفیسر نے 34کلو جنگلی تھوم نامی جڑی بوٹی کو الگ کرکے11کلو جڑی بوٹی ظاہر کیا اور گاڑی کو اہم حکومتی شخصیت کے کہنے پر چھوڑ دیا گیا اور بتایا جارہا ہے کہ گاڑی کو جرمانہ کیا گیا ہے حالانکہ نہ ہی جرمانہ ہوا اور نہ ہی گاڑی ضبط ہوئی صرف زبانی جمع خرچ کے زریعے جنگلی تھوم لاکھوں مالیت کا غائب بھی کیا اور گاڑی بھی چھوڑ دی گی قبل ازیں 07ٹرکوں سے پکڑی جانیوالی جڑی بوٹی تو ضبط کی لیکن گاڑیوں کو کھلے عام چھوڑ دیا گیا عوامی حلقوں میں محکمہ جنگلات کے اس گھنائونے کرتوت پر شدید تشویش کا اظہار نیلم یوتھ فورم نے محکمہ جنگلات کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے لیئے دیگر سماجی وسیاسی تنظیمات سے رابطہ شروع کیا جائے گا۔