بلوچ،کرکٹ کھیلنے سے منع کرنے پر نوجوانوں نے بزرگ کو قتل کر دیا

بلوچ (نمائندہ خصوصی )مرکز نالیاں کے نواحی گائوں مالنی کہالہ میں گزشتہ روز قتل کی لرزہ خیز واردات    کرکٹ کے دلدادہ تین نوجوانوں نے 60سالہ بوڑھے کو خنجرکے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا    تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز مالنی کے مقام پر ببیل کہالہ کے رہائشی پینشنر شیر خان ولد عطا محمد شہید 1965ء جو کے والدہ کی اراضی سے  ہمراہ پسران گھاس کاٹ رہا تھا ۔ کہ گورنمنٹ انٹر کالج نالیاں 9th , 10thکلاسز کے تین طلباء  نزیب ظہور ولد محمد ظہور اعوان ، شاداب طالب ولد طالب حسین اعوان اور انیس ریاض ولد محمد ریاض مرحوم وینس راجپوت ساکن مالنی نے طے شدہ منصوبہ کے مطابق مذکور کو تقریبا ساڑے چار بجے خنجر کے وار کرکے قتل کردیا ۔ قاتل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے ۔ تاہم دو ملزمان انیس ریاض اور شاداب طالب کے ورثاء نے دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کو اپنے قبضہ میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا اور ملزم انیس کی نشامدہی پر آلہ قتل بھی جائے وقوعہ سے تقریبا آڑھائی کلو میٹر دور نزد مکان سردار جاوید ناڑ ایک کسی /نالہ سے بر آمد کر لیا واضح رہے کہ قاتل انیس ریاض کے والدین چند سال قبل فوت ہو گئے تھے ۔ اور وُہ اپنی دو چھوٹی بہنوں کا واحد سہارا تھا جس کی کفالت رشتہ میں دادا صوبیدار اکبر حسین سابق چیرمین کر رہے ہیں ۔ مذکورہ واقع کی وجہ عناد ایک دن قبل مقتول کی اراضی میں قاتلین کا کرکٹ کھیلنے سے منع کرنے پر تلخ کلامی ہوئی تھی جس بنا پر تین سترہ، آٹھارہ سالہ نوجوانوں نے بدلہ لینے کی ٹھان لی اور کالج میں چھٹی کے بعد اپنے اپنے گھر میں کھانا کھانے کے بعد مقتول کی اراضی میں خنجر سمیت پہنچ گئے اور مقتول سے گھتم گتھا ہو گئے اسی اثنا میں نزیب ظہور نے مقتول کو خنجر کا شدید وار کیا جسے مقتول شیر خان موقع پر جان بحق ہو گیا ۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی اہل دیہہ فوراٰ موقع پر پہنچ گئے اور پولیس کو واقع کی اطلاع دی جس پر ایس ۔پی ضلع سد ہنوتی راجہ عبداقدوس خان کی خصوصی ہدایت پر ڈی ۔ ایس پی سردار غالب حسین ، ایس ،ایچ ،او راجہ اختر حسین چوکی آفیسر ٹاہلیان سر دار طاہر جمیل ہمراہ بھاری نفرری پولیس موقع پر پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لے کر پلندری پوسٹ مارٹم کے لئے پلندری روانہ کیا اور دو قاتلوں کو فورا گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا تاہم چیف ملزم نزیب ظہور کی تا حال تلاش جاری ہے توقع ہے کہ جلد ملزم گرفتار کر لیا جائے گا ۔ تھانہ پلندری میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے ۔ مقتول شیر خان کو پسماندگان اور سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں آبا ئی قبرستان میں نماز جنازہ کے بعد دفنایا گیا ۔  عوام علاقہ  میں مذکورہ نوعیت کے واقع سے خوف و ہراس پید ا ہو گیا اور فضا سو گوار ہو گئی ۔  معززین علاقہ میجر (ر) ملک محمد یونس ، ملک محمد سوار خان سابق چیرمین ، ملک محمد یسین طاہر جنرل سیکرٹری پی ، ایم ،ایل ن ضلع سد ہنوتی ، ملک افتخار حسین سابق کونسلر ، ملک احسان الحق ، سر دار جاوید نسیم ، صوبیدار نذر محمد صدر انجمن تاجران نالیاں ِ ِ ملک نثار احمد نثار ، ملک بنارس تبسم چیرمین ، ملک نوید عادل ، ملک محمد شریف ، اور دیگر نے اس واقع پر اظہار افسوس اور رتعزیت کیا ہے اور پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی اعلیٰ کاردگی پر خراج تحسین اور مبارک باد دی ہے ۔اور توقع کی گئی کہ آئندہ اس طرح کے اقدامات کے روک تھام کے اقدامات کیے جائیں گے ۔