Sat
07
Dec
2024
کراچی: ویمن ہاکی ٹیم کی کھلاڑی سیدہ سعید نے ٹیم کے کوچ پر ہراساں اور تشدد کرنے کا الزام عائد کردیا۔
جیونیوز کے مطابق ویمن ہاکی ٹیم کی کھلاڑی سید سعید نے وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ٹیم کے کوچ پر ہراساں کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے الزامات عائد کیے ہیں۔
خط میں کہا گیا ہےکہ ویمن ٹیم کے کوچ سعید خان نے تشدد کیا اورہراساں کرنے کی کوشش کی۔
دوسری جانب ویمن ہاکی ٹیم کے کوچ سعید خان کا ان الزامات پر کہنا ہےکہ سیدہ سعید کو منتخب نہیں کیا گیا اس لیے اوچھے الزامات لگا رہی ہیں، کسی کو ہراساں نہیں کیا جو ڈانٹ ڈپٹ کی وہ سب کے سامنے کی۔
کوچ سعید خان نے مزید کہا کہ سیدہ سعید ڈراپ ہونے کے باوجود دو دن تک دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ رکی رہیں۔