Sat
07
Dec
2024
ہیرو ایشیا ہاکی کپ سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔
بنگلادیش کے شہر ڈھاکا کے مولانا بھاشانی نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں میدان میں اتریں۔
کھیل کے آغاز پر دونوں ٹیموں کی جانب سے دفاعی پوزیشن اختیار کی گئی اور کھیل کے دونوں کوارٹر میں ایک ایک گول ہی کیا گیا۔
جنوبی کوریا کے خلاف میچ برابر ہونے پر پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات معدوم ہوگئے۔
پوائنٹ اسکورنگ ٹیبل پر بھارت سرفہرست اور ملائشیا دوسرے نمبر پر ہے۔
گزشتہ روز سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں ملائشیا نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی تھی۔
جب کہ بھارت اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلا جانے والا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا۔