اسلام گڑھ صلح کیلئے بلائی گئی پنچائت لڑائی میں تبدیل،تھپڑ مکے چل گئے
اسلام گڑھ(نمائندہ کشمیر ٹوڈے) راجہ وسیم اور مبین حسین کے درمیان کراس کے مقام پر صلح کے لئے بلائی گئی پنچائت لڑائی میں تبدیل ،تھپڑوں ،لاتوں، مکوں اور کرسیوں کا ا زادانہ استعمال ۔پولیس تھانہ اسلام گڑھ نے موقع پر جاکر حالات قابو کیے اور دونوں پارٹیوں کو تھانے لے گے۔راجہ وسیم سمیت 15کے قریب فراد کے خلاف آیف آئی آر درج۔صلح کے موقع پر لڑائی راجہ وسیم اور مبین حسین کے درمیان گذشتہ لڑائی کا تسلسل تھی۔پریا میں مسلم لیگ ن کے سابق امیدوار اسمبلی محمد نذیر انقلابی،سابق ایڈمنسٹریٹر پوٹھہ بینسی راجہ گل منیر،راجہ بابر ایڈووکیٹ،سابق ڈسٹرکٹ کونسلر چوہدری محمود بندوروی،علاقہ کراس کی ممتاز شخصیت بابو محمد نجیب سمیت علاقہ کی ممتاز شخصیات موجود تھیں۔تفصیلات کے مطابق 20اکتوبر 2017کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد شام چار بجے کے قریب مبین ولد محمد حسین ،عتیق رفیق ولد محمد رفیق،رمیض رفیق ولد محمد رفیق،رضوان عرف جانی ولد محمد صدیق ساکنہ گڑھا زلفوں اقوام وینس راجپوت نے راجہ وسیم ولد محمد رفیق اور برادرم محمد نعیم کا راستہ روک کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر محمد وسیم کی تحریری درخواست پر پولیس تھانہ اسلام گڑھ نے کاروائی کرتے ہوئے مبین حسین ودیگر کے خلاف APC,337/AF,341/34کے مقدمہ درج کر لیا تھا اور مبین حسین ودیگر ضمانت پر تھے۔24اکتوبر کو شام ساڑھے چار بجے جٹی ڈھیری کراس کے مقام پر راجہ وسیم اور مبین حسین کے درمیان صلح کے لئے پنجائت بلائی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے سابق امیدوار اسمبلی محمد نذیر انقلابی سمیت ن لیگی رہنمائوں اور کارکنوں کی سو کے قریب تعداد موجود تھی۔صلح کی بات ابھی چلی ہی تھی کہ راجہ وسیم اور مبین میں تکرار شروع ہو گئی اور راجہ وسیم کے بھانجے وسیم عرف مون ولد میر اکبر ساکن بھمبر،ناصرولد نامعلوم سکنہ گجر خان،راجہ فہیم ولد رفیق ساکن نیوسٹی اسلام گڑھ،راجہ نعیم ولد راجہ طاہر سکنہ کنٹھل نئی آبادی عمر سجاد عرف راجہ کالی سکنہ کسگمہ کھڑے ہوکر گالیاں دینے لگے جس کے بعد لڑائی شروع ہو گئی اور دوطرفہ تھپڑوں،لاتوں ،مکوں اور کرسیوں کا آزادنہ استعمال ہوا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ اسلام گڑھ موقع پر پہنچ گی اور حالات کو قابو میں کرتے ہوئے دونوں پارٹیوں کو تھانے لے گے ۔مبین حسین کی تحریری درخواست پر پولیس تھانہ اسلام گڑھ نے راجہ وسیم سمیت 15کے قریب افراد کے خلاف زیر دفعات APC,337/AF,148/149,324/147کے تحت آیف آئی آر درج کرلی اور راجہ وسیم سمیت متعددملزمان کو تھانے میں بند کر دیا۔