ڈڈیال،ٹریفک پولیس کا کریک ڈائون،درجنوں ٹرانسپورٹرز کو بھاری جرمانے

ڈڈیال (ہارون محمود سے ) ٹریفک پولیس ان ایکشن کم عمر ڈر ائیوروں،ون ویلنگ ،بدوں کاغذات ،ودیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کیخلاف کریک ڈائون تفصیل کہ مطابق انچارج ٹریفک پولیس امانت حسین ، ہمراہ کا نسٹیبل محمد شعیب ،محمد سجاد نے ڈڈیال شہربھلوٹ کہ مقام پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کہ مرتکب افراد کہ خلاف چلان کیے اور متعدد کو وارننگ جاری کیں عوامی و سماجی حلقوں نے ٹریفک پو لیس کی کاروائی کو سراہتے ہو ئے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اس موقعہ پر ٹریفک پولیس ڈڈیال کہ انچارج امانت حسین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ون ویلنگ ،اور سپیڈنگ کی وجہ کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے والدین کو چاہئے اپنے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل اور کا ر وغیرہ ڈرائیو کرنے کہ لئے نہ دیں اور اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں انشااللہ عوام کا تعاون درکار ہے ون ویلنگ و دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کہ خلاف بلاتخصیص کاروائیاں جاری رہے گئی ۔