زندہ قومیں اپنے اسلاف کی قربانیاں فراموش نہیں کرتیں، سردار نواز

پلندری (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سابق صدر چیف جسٹس (ر)ہائی کورٹ سردار محمد نواز خان نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی ہیں جو قومیں ایسا کرتی ہیں اُن کا نام و نشان باقی نہیں رہتا ہمارے اسلاف نے 19جولائی 1947کو قرارداد الحاق پاکستان کی صورت میں جو کارنامہ سرانجام دیا وہ قابل ستائش ہے 19جولائی 1947 اور 24اکتوبر کے ایام ہماری تاریخ کا سنہرا باب ہیں 24اکتوبر 1947کو بانی آزاد کشمیر غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی قیادت میں پہلی انقلابی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا اور اس انقلابی حکومت کا پہلا دار الحکومت جونجال ہل کے مقام پر قائم کیا جہاں ہر سال یوم تاسیں شایان شان طریقہ سے منایا جاتا ہے اس سال تقریب بہت شاندار رہی اور عوام نے بھرپور شرکت کرکے اپنا قومی فریضہ ادا کیا جونجال ہل ایک تاریخی مقام ہے 23اکتوبر کی شام اور24اکتوبر یوم تاسیس کی تقریب میں عوام نے بھرپور شرکت کی تقریب کی صدارت سردار محمد نواز خان چیف جسٹس ہائی کورٹ نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی سردار خالد ابراہیم خان تھے تقریب سے محترمہ نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ ، آصف عباسی ،سردار ہارون اعجاز ایڈووکیٹ ،سردار غلام جیلانی ،منظور حسین بلوچ ،سردار خادم حسین ،سردار جمال ،عزت بیگ ایڈووکیٹ ،سردار محمد خورشید ، سردار محمد نعیم خان ،سردار اختر شاہین ،سردار جاوید صادق ، سردار ابرار احمد یاد، سردار سلیم محمود ایڈوکیٹ،سردار یار محمد ایڈووکیٹ،سردار قبیلائی ایڈووکیٹ،سردار عاطف نعیم، سردار محمد اسحاق خان،سردار محمد تسلیم باغی ،سردار عظیم ، سید رفاقت گیلانی ،سردار محمد حمزہ ،سردار حنیف تبسم ،محمد رزاق ، ذین بٹ ، خواجہ سجاد احمد ایڈووکیٹ ،سردار محمد آمین ایڈووکیٹ ، سید مظفر حسین سردار مسعود انجم ایڈووکیٹ ،رفاقت حسین ،سردار رحیم اشرف ، سردار محمد علی فضائل ، سردار عبدالقدیر ، سردار مہظر السلام ،سردار بشیر و دیگر نے بھی خطاب کیا جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر سردار خالد ابراہیم خان نے کہا کہ آزادی کی نعمت کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے 19جولائی1947ء کو جس منزل کا تعین غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی قیادت میں الحاق پاکستان کی قرارداد منظور کر کے کہا تھا ہم اس کا تحفظ کریں گے24اکتوبر انقلابی حکومت کا قیام پر خطر تھا لیکن اہلیان جونجال ہل سدہنوتی نے اس وقت سے آج تک اپنی مہمان داری میں کوئی کسر نہ چھوڑی اُنھوں نے مزید کہا کہ مہاراجہ کی حکومت کی طرف سے ظلم وجبر کیخلاف مسلح جدو جہد وقار ،اختیار اورا قتدار کے حصول کیلئے کی گئی خطے کی آزادی کے بعد 24اکتوبر 1947کو جونجال ہل کے مقام پر غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی قیادت میں عوامی انقلابی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا سیز فائر اور اقوام متحدہ میں ہندوستان جب کشمیر کا مقدمہ لے گیا تو شیخ عبد اللہ نے مہاراجہ کی حکومت کی نمائندگی کی جبکہ غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان نے کشمیریوں کا نمائندہ ہوتے ہوئے بین الاقوامی میڈیا کے ذریعے اقوام عالم کی توجہ اس طرف مبذول کروائی کہ میں کشمیریوں کی انقلابی حکومت کا صدر اور نمائندہ ہوں بیس ہزار کی باقاعدہ فوج موجود ہے کشمیریوں کے استصواب رائے دہی کا حق دیا جائے جونجال ہل سے جو سفر شروع کیا تھا اس کی منزل سری نگر ہے کشمیریوں کے دل برابر دھڑکتے ہیں آزادی کی صبح جلد طلوع ہو گی یوم تاسیس(آزادی)سرکاری طور پر منایا جاتا ہے جموں و کشمیرپیپلز پارٹی کے مرکزی صدر سردار خالدابراہیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غازی ملت کی قیادت میںآزاد حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا ان کی اور ہمارے اسلاف کی قربانیوں کے صلہ میں ہمیں آزادی کی نعمت ملی غازی ملت نے جب تحریک عسکری شروع کی تو ان کو پورایقین تھا کہ اس پاکستان حکومت پاکستان کے عوام مہیا کریں گے ان کا اعتماد اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ پاکستان سے کشمیریوں کی گہری وابستگی ہے غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی قربانیوں کو کشمیری قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی ہمیں اُن کی جلائی شمع کو روشن کرنا ہے اور ایسے تاریخی مقامات کی اہمیت اور افادیت سے نوجوان نسل کو آگاہ کرنا ضروری ہے انشاء اللہ مقبوضہ کشمیر میں بھی جلد آزادی کا سورج طلوع ہو گا اور کشمیریوں کو آزادی نصیب ہو گی۔