بھمبر پولیس کی کارروائی، ملزم 93بوتل شراب سمیت گرفتار

بھمبر (بیورورپورٹ) ایس ایس پی بھمبر چوہدری منیرحسین کی خصوصی ہدایت پر DSPراجہ ندیم عارف کی نگرانی اور چوہدری محمد شہزاد انسپکٹر SHOتھانہ سٹی بھمبر کی قیادت میں اشتہاریوں ، منشیات فروشوں ، ڈکیتوں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران مرزا شبیر حسین سب انسپکٹر ، محمدس صدیق تفتیشی ہیڈ کانسٹیبل ، امجد بٹ ہیڈ کینسٹیبل ، محمد شہباز DFC مرزا عبدالغفار، محسن یعقوب کنسٹیبلان پر مشتمل ٹیم نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزم اصغرسکنہ مرید کے قبضہ سے 93 بوتل شراب جبکہ ملزمان امانت علی اور معظم یعقوب کے قبضہ سے 9 بوتل شراب برآمد کی جبکہ تھانہ سٹی بھمبر کو مطلوب اشتہاری ملزمان رزاق سکنہ بڑھنگ ، اسلم سکنہ للیانی، سلیم سکنہ للیانی سرگودھا، مظہر حسین سکنہ گڑھا للیاں، رخسار احمد سکنہ صبور کھاریاں کو گرفتار کر لیا جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر قانونی کرنسی کا کاروبار کرنے والے کرنسی ایکس چینج کو بھی سیل کر دیا تھانہ سٹی بھمبر نے غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد افرادکے خلاف55/109 ض ف کی کارروائی کرتے ہوئے پابند ضمانت کر کے تحصیل بدرکروایا بھمبر کے سیاسی و سماجی حلقوں نے تھانہ سٹی بھمبر کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا ہے۔