بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تمام مستحقین کو دوبارہ سروے کرانا ہو گا،ماروی میمن

بھمبر (بیورورپورٹ)چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام و ممبرقومی اسمبلی ماروی میمن نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے برسر اقتدار آکر بی آئی ایس پی کے فنڈز میں اضافہ کیا ہے جس علاقہ میں غربت زیادہ ہے وہاں زیادہ فنڈز دے رہے ہیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان غریبوں کی فلاح کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ATM کے ذریعے پیسے نکلوانے کے سسٹم کو آسان بنا کر انگوٹھا لگانے کا سسٹم جلد آ جائیگا جن ضرورت مندوں کو پیسے نہیں مل رہے اور جن کو مل رہے ہیں سب ہی دوبارہ سروے کروائیں تو ان کو اگلے دو ، تین ماہ میں پیسے ملنے لگیں گے خواتین کو چاہیے کہ ان پیسوں میں سے بچت کر کے گھر کیلئے کوئی چیز بنائیںآزاد کشمیر کی خواتین کو ہنر مندی ورثے میں ملی ہے اس لئے خواتین بچوں کو سکولوں میں بھیج کر اپنے ہاتھوں سے چیزیں بنا کر بی آئی ایس پی کے متعلقہ دفاتر میں پہنچائیں تا کہ انہیں فروخت کر کے معقول آمدن مل سکے انہوں نے کہا کہ خواتین سروے میں صحیح معلومات دیں غلط معلومات دینے سے گریز کریں اس سے آپ کا نقصان ہو گاتقریب سے ڈائریکٹربی آئی ایس پی راجہ کلیم اللہ خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد اشتیاق و دیگر نے بھی خطاب کیا قبل ازیں چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن بی آئی ایس پی آفس بھمبر پہنچی تو اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری فیاض احمد ، محمد اشتیاق نے ان کا شاندار استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیںبی آئی ایس پی پروگرام سے مستفید ہونیوالی خواتین نے ان سے ملاقات کر کے اپنے مسائل بیان کیے جنہیں محترمہ نے حل کروانے کی یقین دہانی کروائی بھمبر آفس کی طرف سے شرکاء کیلئے ضیافت کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈائریکٹر بی آئی ایس پی راجہ کلیم اللہ، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری نزاکت حسین، تحصیلدار آفتاب احمد، سٹی انسپکٹر شہزاد چوہدری، انسپکٹر چوہدری محمد منیر ، تحصیل چیئرمین زکوٰة چوہدری عتیق الرحمن ، سنٹرل یونین آف جرنلسٹ بھمبر چوہدری جمیل شفیع، نائب صدر کشمیر پریس کلب ناصر شریف بٹ ، پروفیسر ثروت حسین، چوہدری اسفند یار طارق، حافظ اظہر حسین، چوہدری آصف یوسف سمیت ن لیگ کے کارکنان ، صحافی و معزز ین شہر بڑی تعداد میں خواتین نے بھی شرکت کی۔