Mon
20
Jan
2025
منگ(تحصیل رپورٹر)گوئیں نالہ روڑ آزاد پتن سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر جیپ حادثہ میں تھوراڑ کھچل والے صوبیدار رزاق صاحب کے بیٹے قاری امتیاز سبزی فروش اوربھالگراں نمب دہمنوٹہ کے محمد فیاض میں جان بحق ہوگئے جیپ راولپنڈی سے سبزی لیکر تھوراڑ آرہی تھی کہ آزادپتن پل کراس کرنے کے بعد تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جاگری۔حادثے میں زخمی ہونیوالے ڈرائیور فیاض کو راولاکوٹ ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔دریں اثنا اوورسیز رہنما سردار انور عرف بنارس آف منگ ناڑ اوڑی نے حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے ہ اللہ پاک مرحومین کی مغفرت فرما کرجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں صوبیدار رزاق صاحب، اور ان کے بیٹوں اور تمام لواحقین کے ساتھ ہیں۔