میرپورکار کو خراش پڑنے پر ڈرائیور نے موٹرسائیکل سوار قتل کر ڈالا

میرپور(بیورورپورٹ) میرپور میں   مختار نامی شخص کو قتل کردیا گیامختار نامی شخص کو  شدید زخمی حالت میں میرپور کے سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ چند گھنٹے موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملا حملہ آوور موقع سے فرار  جبکہ ایک  نثار نے پولیس تھانہ سٹی کو گرفتاری دیدی حملے میں مرنیوالے مختار کے ورثا مشتعل ہو گئے اورنعش چوراہے میں رکھ کر احتجا جا ٹائر جلا کر سڑکیں بند کردیں پولیس آفیسران موقع پر پہنچ گئے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی پر روڈ کھلوا دی،تفصیلات کے مطابق بن خرماں کا رہائشی مختار جو کہ سیکٹر ایف ٹو کے کلینک پر کام کرتا تھا کہ وہ نانگی سے کلینک آرہا تھا کہ اسکی موٹر سائیکل کار سے ٹکرا گئی جس پر مشتعل ہو کر کار ڈرائیور نثار نے  اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ مختار پر آہنی راڈوں سے حملہ کر دیا جس سے اسکا سر پھٹ گیا جبکہ حملہ آوور موقع سے فرار ہوگئے جبکہ زخمی اسپتال پہنچ کر جانبر نہ ہو سکا  اور جان کی بازی ہار گیا واقعہ کے بعدمرنیوالے مختار کے ورثا نے نعش سڑک پر رکھ کر میاں محمد روڈ،کوٹلی روڈ کو ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند کردیا اور شدید نعرے بازی کرتے ہوئے جلد قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی پر بلاک کی گئیں سڑکیں کھلوا دیں۔ مقتول مختار کا تعلق فیصل آباد پاکستان کے علاقے چنیوٹ سے تھا اور وہ طویل عرصہ سے میرپور میں روزگار کے سلسلے میں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ رہائش پذیر تھا۔ دوسری جانب  مقتول کے قتل میں ملوث دیگر دو نامزد ملزمان کی تاحال گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی
#/S