نیلم میں مختلف مقامات پر منشیات کے اڈے قائم،نوجوان نسل تباہ ہونے لگی

 نیلم (بیورورپورٹ) وادی نیلم میں مختلف مقامات پر منشیات کے اڈوں نے طلباء و نوجوان نسل کو تباہ کردیا ،چرس، و شراب کا استعمال عام ہوگیا اداروں نے کھلی چھوٹ دیدی، نوجوان نسل تباہی کی جانب گامزن،تفصیلات کے مطابق وادی نیلم کے مختلف مقامات، چلہانہ، میر پورہ ، فلاکاں ، بانڈی، صندوک ، شاہکوٹ ، چک مقام ،دنجر، کیرن ،دودھنیال، لوات کنڈیاں ،کھڑیگام ، شاردہ، کیل ، اور بالائی نیلم گریس،جانوئی میں منشیات فروشوں نے نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، با اثر منشیات فروشوں پر پولیس سمیت دیگر ادارے ہاتھ ڈالنے سے گریزاں،انڈین و ولائتی ، چائنی و دیسی شراب کا استعمال عروج پرجبکہ چرس اور گردہ نے یونیورسٹی کالجز اور سکولوں کے طلباء کو عادی بنا دیا ،پبلک سروس و پرائیویٹ گاڑیوں کے ڈرائیورز،کیساتھ ساتھ عام محنت کش نوجوان بھی چرس کے عادی بن گئے،سرکاری ملازمین کی ایک بڑی تعداد بھی منشیات کے نشے سے لطف اندوز ہونے لگی ۔ منشیات فروشوں کا تعلق مختلف طبقہ فکر سے ہے ضلع نیلم کے انٹری پوائنٹ پر چیکنگ کا نظام درست نہ ہونے سے منشیات نیلم ویلی میں با آسانی داخل ہونے لگی بالائی نیلم کے علاقے گریس ویلی میں گگئی کے راستے استور سے چرس جبکہ نالہ سرگن نوری ناڑ، سام گام اور شھونٹر کے راستے شراب اور چرس نیلم ویلی میں داخل ہورہی ہے جبکہ چلہانہ ماربل کے راستے اور دیگر راستوں کے زریعہ انڈین اور ولائتی ،چائنی و دیسی شراب نیلم میںپہنچ رہی ہے۔انٹری پوائنٹ پر تعینات پولیس چوکیاں اور دیگر ادارے صرف پبلک سروس گاڑیوں میں سفر کرنے والے مسافروں کی چیکنگ کی حد تک محدود جبکہ پرائیویٹ ،بند گاڑیوں، اور لوڈر گاڑیوں میں منشیات با آسانی پہنچائی جارہی ہے ا اکثر مانسہرہ ، ایبٹ آباد سے بیکرز اور سبزیاں فروٹ لانے والی گاڑیوں میں چرس و شراب لانے کا بھی انکشاف ہوا ہے جنکی تلاشی کا کوئی انتظام نہیں مشکوک گاڑیوں اور افراد کے بارے میں مکمل معلومات پولیس کے پاس ہونے کے باوجود  ایکشن لینے سے گریز کیا جارہا ہے، ڈرائیورز طبقہ سب سے زیادہ منشیات کے استعمال کے عمل میں مصروف، اکثر مقامات پر گاڑیاں ٹھیک کرنے والی ورکشاپس میں چرس کا دھندا کیا جارہا ہے۔ جبکہ ووڈ انڈسٹریوں پر کام کرنے والی غیر مقامی لیبرز بھی اس دھندے میں مصروف عمل ہے جومقامی نوجوانوں میں فروخت کے عمل میں مصروف عمل ہے منشیات فروشوں کو با اثر شخصیات کی تائید و حمائت حاصل نیلم ویلی کے سیاسی سماجی، مذہبی و عوامی حلقوں نے بڑھتے ہوئے منشیات فروشی کے عمل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نیلم ، ایس ایس پی نیلم سے منشیات فروشوں اور چرس ،شراب نوشی کرنے والوں کے خلاف گرینڈ اپریشن کا مطالبہ کیا ہے