اٹھ مقام کٹن کھلاں تا ڈوگیاں سڑک کی تعمیر کا کام بند،عوام کا شدید احتجاج

     اٹھ مقام (بیورو رپورٹ ) کٹن کھلاں تاڈوگیاں سڑک کی تعمیر کا کام بند عوام کا شدید احتجاج محکمہ شاہرات کو ایک ہفتہ کے اندر کام شروع کرنے کی ڈیڈ لائن۔ کٹن اور گرد نواح کے عوام علاقہ کا حکومت کے خلاف احتجاج۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علاقہ کے زعماء طاہر عزیز ، مظفرخان، خواجہ فاروق، عارف خان، سبقت اللہ راشد خان نے کہا کہ دوسال قبل کٹن کھلاں ڈوگیاں روڈ کا ٹینڈر ہوا تھا جس پر کام جاریہونے کے بعد سپیکر اسمبلی نے کام رکوا نے کے لئے عدالت سے حکم امتناعی لیا تھا لیکن عدالت کے فیصلے اور عوام کے احتجاج  کے بعد ضلعی انتظامیہ کی مداخلت پر کام شروع ہوا تھا۔ اس وقت سڑک کا نصف سے زیادہ کام مکمل ہو چکا تھا کہ دو روز قبل سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر نے مہتمم شاہرات نیلم کو فون کر کے بغیر کسی وجوہ کے کام بند کروا دیا ہے۔ شاہ غلام قادر ٹھیکیدارو ں سے کمیشن لے کر زمین پر کام نہیں ہونے دے رہا ہے۔ ٹھیکیدار بغیر کام کئے شاہ غلام قادر کو کمیشن دے کر بھارہ رقوم کے بلات بنا کر رفو چکر ہو رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم  نے موصوف کو تبدیلی کے لئے ووٹ دئیے تھے لیکن مسیحا بننے کے بجائے شاہ غلام قادر عوام کے لئے مصیبت بن چکا ہے۔ نئے کام شروع ہونا دور کی بات ہے ناعاقبت اندیشن ادمی نے انسانیت کو بھی شرما دیا ہے۔ عوام نے سڑک کے لئے بلامعاوضہ زمینیں دی ہیں۔ لوگوں کی زمینیں بھی تباہ کر دی گئی ہیں سڑک کا ادھورا کام بند کروا کر شاہ غلام قادر نے گٹھیا پن کا ثبوت دیا ہے۔ انھوں نے کا کہ محکمہ شاہرات نے ایک ہفتہ کے اندر سڑک کا کام شروع نہ کیا شاہ غلام قادر کی انتظامی اور حکومتی امور میں مداخلت بند نہ ہوئی تو کٹن جاگراں کے عوام کنڈل شاہی کے مقام پر  پل پر غیر معینہ مدت کے لئے سڑک بند کر کے دھرنا دیا جائے گا۔ سپیکر اسمبلی عوام کے جذبات سے نہ کھیلے یہ مہم جوئی موصوف کو مہنگی پڑے گی۔