پلندری تا تراڑ کھل روڈ متاثرین کا معاوضہ کی عدم ادائیگی پر احتجاج

پلندری (بیورو رپورٹ) پلندری تا تراڑکھل روڈ کے معاوضہ جات کی عدم ادائیگی پر عوام علاقہ سراپا احتجاج ، 22جنوری2018ء کو ڈنہ کے مقام سے روڈ  بند کر کے مکمل ہڑتال اور مظاہرہ کا اعلان کر دیا آزادکشمیر کے پہلے دارالحکومت جو نجال ہل کے مقام پر تمام سیاسی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں حتمی فیصلہ ہوا اجلاس سے سردار مسعود انجم ایڈووکیٹ ،سردار اعظم خان ، ،سردار محمد اسلم ، سردار محبوب حسین ،صوبیدار (ر) اعظم خان ،سردار عثمان خان ،راجہ عناس جاوید خان ،محبوب حسین خان اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کشادگی اور تعمیر میں ہمارا کروڑوں روپے کا رقبہ 20سال گزر جانے کے بعد بھی معاوضہ جات کی ادائیگی نہ ہو سکی ہمارے ساتھ وعدہ کیا گیا تھا کہ جلد معاوضہ ادا کیا جائے گا لیکن انتظامیہ ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے جو کہ زیادتی ہے اب اس کے خلاف متاثرین اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں حکومت فوری نوٹس لے اور جلد از جلد معاوضہ جات کی ادئیگی کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر 22جنوری کو ڈنہ کے مقام سے روڈ بند کر کے مکمل ہڑتال اور بھرپور احتجاج کیا جائے گااگر کوئی ناخشگوار واقعہ رونما ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ دار حکومت اور انظامیہ پر ہو گی اس موقع پر متاثرین نے مطالبات کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی اُنھوں نے کہا کہ ہم نے سڑک کے لئے زمین دی ہے لیکن اب ہمارے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے اگر محکمہ کے پاس رقم نہیں تھی تو پھر ہمارے ساتھ دھوکہ کیوں کیا ہے دہرا معیار نہیں چلنے دیں گے۔