Fri
25
Apr
2025
مظفرآباد(وقائع نگار)چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد جموں وکشمیر ایم تبسم آفتاب علوی نے مفاد عدلیہ اور انتظامی امور کی بہترانجام دہی کیلئے ماتحت عدلیہ ضلع مظفرآباد ، ضلع پونچھ راولاکوٹ، ضلع سدھنوتی پلندری میں تعینات سپرنٹنڈنٹ کے تبادلہ جات کی منظوری صادر فرمائی ہے ۔ جس کی رو سے الطاف قادر نگران عدالت ڈسٹرکٹ و سیشن جج سدہنوتی کو تبدیل کر کے نگران عدالت ڈسٹرکٹ و سیشن جج پونچھ راولاکوٹ، کمال خان نگران عدالت ڈسٹرکٹ و سیشن جج پونچھ کو تبدیل کر کے نگران ڈسٹرکٹ و سیشن جج مظفرآباد ،مشتاق احمد بٹ نگران عدالت ڈسٹرکٹ و سیشن جج مظفر آباد کو تبدیل کر کے نگران ڈسٹرکٹ وسیشن جج سدہنوتی تعینات کیا جاتا ہے ۔