بھمبر چوروں کے حوالے، پولیس ملزم پکڑنے میں مسلسل ناکام

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹ)پولیس کی پشت پنائی یا نااہلی ؟پولیس چور پکڑنے میں مکمل طور پر ناکام بھمبر ڈاکوئوں کا راج سال کے شروع میں چوروں نے انت مچا دی بھمبر شہر کی مین روڈ مشہور دکانوں پر چوروں کا راج پولیس تماشائی بن گئی تفصیلات کے مطابق سال 2018کے شروع میں ہی بھمبر میں وارداتیں شروع چیک پوسٹوں پر سخت چیکنگ کے باوجو د وارداتیں بھمبر پولیس کے لیے کہیں سوال چھوڑ گئیں گذشتہ ایک ہفتہ سے بھمبر میں تیسری بڑی واردات اس سے قبل بھی کئی وارداتیں ہوئی لیکن کوئی چور نہیں پکڑا جا سکا عوام علاقہ اور شہری تاجروں میں خوف و حراس پھیل گیا عوام علاقہ شہری اور تاجروں میں شدید غم و غصہ پا یا گیا عوام علاقہ اور شہری اور تاجروں کا کہنا ہے کہ ایس ۔ایس ۔پی ۔واضع کریں کہ چور سر عام وارداتیں کیوں کر رہے ہیں آپ کی پولیس کیا رات کو گشت نہیں کرتی ابھی تک چور کیوں نہیں پکڑے گئے اگر چور نہ پکڑے گئے تو عوام علاقہ اور شہری تاجر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔