عباسپور: ڈرائیور کی بدتمیزی، زائد کرایہ وصولی کیخلاف طلباء سراپا احتجاج

عباس پور (نامہ نگار ) عباس پور گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے طلباء سیکڑوں کی تعداد میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج عباس پور کے طالب علم کے ساتھ307  T.S ٹیوٹا ہائی ایس کے ڈرائیور کی جانب سے طالب علم کو تھپڑ مارنے اور زائد کرایہ وصول کرنے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے طلبا ء عباس پور اسسٹنٹ کمشنر ،عباس پور ٹریفک پولیس کے خلاف خوب نعرہ بازی کررہے تھے طلباء نے پورے شہر کا چکر لگانے کے بعد عباس پور اسسٹنٹ کمشنر کے آفس کے سامنے سڑک بلاک کر دی طلباء کا مطالبہ تھا کہ ٹیوٹا ہائی ایس کے ڈرائیور کو فوری طور پر گررفتار کیا جائے نائب تحصیلدار عباس پور کی ہدایت پر اے،ایس،آئی قاضی ارسلان اور ڈی،ایف ،سی سردار نوید نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے گاڑی کے ڈرائیور کو فوری طور پر گرفتار کر لیا اور گاڑی عباس پور تھانہ میں پہنچا دی مظاہرے سے سردار ولید ایوب،سردار فیصل قیوم ،سردار شاہجان ارشد،نعمان صدیق،سردار انعام قیوم ،عدنان شاہ کے علاہ دیگر نے خطاب کیاڈرائیور کے گرفتار ہونے کے بعد طلباء منتشر ہوگئے۔