ضلع کونسل نیلم کا اجلاس،سولر انرجی ،لائٹس سمیت کئی منصوبوں کی منظوری

نیلم (بیورورپورٹ )ضلع کونسل نیلم کا اجلاس نیلم ویلی کے بازاروں میں سولر انرجی اسٹریٹ لائٹس منصوبے ، باب نیلم پر استقبالیہ گیٹ ، سمیت دیگر منصوبہ جات کی منظوری ایک ماہ کے اندر اندر تمام پراجیکٹوں کا کام مکمل کیا جائے گا چیرمین ضلع کونسل نواز اعوان کا اجلاس سے خطاب تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل نیلم کا اجلاس زیر صدارت چیرمین ضلع کونسل نیلم نواز اعوان منعقد ہوا اجلاس میں چیف آفیسر ضلع کونسل شفیق کنٹھ،ایس ڈی او سمیت تمام اہلکاروں و آفیسران نے شرکت کی اجلاس میں نیلم کے مرکزی بازاروں میں سولر انرجی اسٹریٹ لائٹس منصوبے ،باب نیلم ماربل پر استقبالیہ گیٹ بنانے کی باقاعدہ منظوری دے دی گی،دونوں منصوبہ جات کا سروے اور اسٹیمیٹ مکمل کرکے ایک ماہ کے اندر اندر پراجیکٹ مکمل کیا جائے گا پہلے مرحلے میں لوئر نیلم کے مرکزی بازاروں میں سولر انرجی اسٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں بالائی نیلم کے مرکزی بازاروں میں اسٹریٹ لائٹس منصوبہ شروع کیا جائیگا،باب نیلم پر استقبالیہ گیٹ بھی رواں ماہ میں لگایا جائے گا ۔نیلم کے بازاروں میں صفائی کا نظام بہتر بنانے اور بازاروں میں پینے کا صاف پانی ، پبلک واش رومز کے منصوبے پر کام شروع کیا جائے گا ۔