ہجیرہ، یاسین گلشن کی سابق سپیکر کیخلاف نازیبا زبان پر جیالے برہم
ہجیرہ(نمائندہ کشمیرٹوڈے) ممبر اسمبلی یاسین گلشن کی طرف سے سابق سپیکر اسمبلی کے خلاف نازیبا زبان استعمال کیے جانے کیخلاف پیپلز پارٹی ہجیرہ کا شدید
احتجاج ، پیپلز پارٹی کی ہنگامی پریس کانفرنس ، یاسین گلشن زبان کو لگام دیں ، اخلاقی حدود کے اندر رہیں ۔حلقہ عباسپور کی سات یونین کونسلز جو سب ڈویژن ہجیرہ کا حصہ ہیں، مسلط کیا گیا نوٹیفکیشن منسوخ کر کے سات یونین کونسلز پر سب ڈویژن کا قیام عمل میں لایا جائے یاسین گلشن نے روش نہ بدلی تو ضلع پونچھ میں ان کا داخلہ بند کر دیں گے ، عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ کھڑے ہیں ، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع پونچھ حلقہ نمبر ٢ کے راہنمائوں سردار نسیم انجم ایڈووکیٹ، پیپلز پارٹی ضلع پونچھ کے جنرل سیکرٹری جاوید چوہدری ایڈووکیٹ، سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع پونچھ عبد القیوم عثمانی ،سابق ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی ہجیرہ سردار زاہد سرور، محبوب اعوان ایڈووکیٹ، پیپلز پارٹی کے بزرگ راہنما سردار آزاد خان نے ، انجمن تاجران ہجیرہ کے صدر سردار الطاف خان نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،پریس کانفرنس ے خطاب کرتے وہوئے سردار نسیم انجم ایڈووکیٹ نے کہا کہ حلقہ عباسپور کی زیریں سات یونین کونسلز جو سب ڈویژن ہجیرہ کا 1985سے حصہ ہیں ۔اور یہاں کے عوام کا فطری تعلق ہجیرہ کے ساتھ ہے ، ممبر اسمبلی یاسین گلشن نے عوامی رائے کے بغیر ایک نوٹیفکیشن مسلط کر کے ان یونین کونسل کو عباسپور کے ساتھ منسلک کیا جس پر سات یونین کونسل کے لوگ سراپا احتجاج ہوئے ، ہم سات یونین کونسلز کے عوام کو ایک جبری فیصلے کے تحت یاسین گلشن اور حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، ہم نے اُن کے احتجاج کی بھرپور حمایت کی اور کرتے ہیں ،کیونکہ عوام نے حکومت کا فیصلہ مسترد کر دیا انہوں نے کہا کہ سات یونین کونسلز پر مشتمل سب ڈویژن کے قیام کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ہم یاسین گلشن کو متنبہ کرتے ہیں کہ گفتگو کا سلیقہ سیکھو، زبان درست نہ کی تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی ،اس موقع پر جاوید چوہدری ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا حلقہ عباسپور کا ایم ایل اے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے بجائے حلقے کے عوام علاقوں اور برادریوں کی بنیاد پر تقسیم کر کے فتنہ اور فساد پیدا کرنے پر تلا ہواہے ،موصوف نے اخلاقی حدود کو پھلانگ کر وزیر نہ بننے کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں ، سردار غلام صادق جیسے عظیم سیاسی راہنماء کے خلاف جو الفاظ استعمال کیے گئے وُہ نا قابلِ برداشت ہیں اور اُن کی پُر زور مذمت کرتے ہیں اور یہ پیغام دیتے ہیں کہ حادثات اور برادری کی بنیاد پر بننے والے ایم ایل اے صاحب زبان کو لگام دیں بازاری زبان استعمال کی تو ضلع پونچھ میں داخلہ بند کر سکتے ہیں، کنٹرول لائن پر لوگ شہید ہو رہے ہیں گائوں کے گائوں اُجڑ گئے ایم ایل اے لوگوں کے کی مشکلات کم کرنے کے بجائے نفرت اور تعصبات کی بنیاد پر لوگوں کو لڑا رہے ہیں۔ اس موقع پر سردار زاہد سرور نے کہا کہ حلقہ ہجیرہ کے عوام حلقہ عباسپور اور سات یونین کونسلز کے عوام کے ساتھ سیسہ پلائی کی دیوار کی طرح کھڑے ہیں ، نوٹیفکیشن کی منسوخی تک اور اُن کے احتجاج کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اس موقع پرصدر انجمن تاجران سردار الطاف خان نے کہا کہ انجمن تاجران ہجیرہ میں 60%تاجر ان کا تعلق ان سات یونین کونسلز سے ہے تاجر برادری کا تحفظ کرنا ہماری ذمہ داری ہے ،اور صدر تاجران کے ووٹروں کامحافظ ہوتا ہے ہماری عباسپور کی تاجر برادری کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ممبر اسمبلی یاسین گلشن کے رویے اور اس کے عمل کے خلاف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن کو فوری طور پر منسوخ کر کے حلقہ کی ساتھ یونین کونسلز کی عوام میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کیا جائے ، اس موقع پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی حلقہ ہجیرہ کے دیگر راہنما عرفان عظیم زرگر، سید تنویر حسین شاہ ، سردار کمال خان اور دیگر راہنما موجود تھے۔