طارق فاروق تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں، حافظ اظہر

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ ن کی حکومت دستیاب وسائل عوامی فلاح بہبود پر خرچ کر رہی ہے ۔ گذشتہ دور حکومت میں بھمبر کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا گیا اب بھمبر گجرات روڈ بھمبر جاتلاں روڈ رنگ روڈ کی تعمیر دیہی علاقوں میں تعمیر و تر قی سمیت بھمبر ٹیکنیکل کالج کے قیام کے ساتھ ساتھ دیگر ترقیاتی کاموں کا اغاز ہو رہا ہے۔ چوہدری طارق فاروق نے ہمیشہ بھمبر کے عوام کے دیئے گئے مینڈیٹ کا حق ادا کر تے ہوئے بھمبر حلقہ کی تعمیر و تر قی میں نمایاں اور بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔عوامی حقوق کا تحفظ مسلم لیگ ن کی ذمہ داری ہے مسلم لیگ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے گی ان خیالات کا اظہار پی آر او سینئر وزیر حکومت حافظ اظہر حسین رضا نے بھمبر پریس کلب میں میٹ دی پریس میں کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان میں میاں نواز شریف کے خلاف بنائے گئے مقدمات میں کچھ نہیں زبردستی فلم چلائی جا رہی ہے 2018کا الیکشن سر پر ان پہنچا ہیں ان شا ء اللہ مسلم لیگ ازاد کشیر پاکستان میں امدہ الیکشن کے دوران بھر پور انتخابی مہم چلائی گی ن لیگ نے ہمیشہ غریبوں اور حقدار لوگوں تک ان کا حق پہنچانے کی جدوجہد کی اور بے مثال قربانیاں دیں انشا اللہ انصاف کا خون نہیں ہونے دینگے اور 2018میں ایک بار پھر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی سربراہی میں ایک مضبوط حکومت بنائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ازاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی گذشتہ حکومت نے انفراسٹرکچر تباہ کر کے رکھ دیا تھا موجودہ ن لیگ حکومت نے ازاد کشمیر بھر میں سڑکوں اور پلوں کے نئے ٹینڈر کر کے معیاری سڑکوں کی تعمیر کا اغاز کر دیا ہے۔ ان شا ء اللہ چھب سے لیکر نیلم تک نئی سڑکیں تعمیر ہونگی اور تر قی کے مزید نئے باب کھلیں گے ۔ گذشتہ مجید حکومت نے بھمبر کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا اور بھمبر میں کوئی میگا پر اجیکٹ نہ دیا سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے بھمبر میں سڑکوں کے بڑے بڑے منصوبے  منظور کرانے کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولتوں کی فراہمی تعلیمی اداروں میں بہتری ، صحت کی سہولیات نوجوانوں کیلئے ٹیکنکل کالج سمیت متعدد تر قیاتی کاموں کا اغاز کر ا دیا ہے۔ جو ان کی بھمبر کے عوام کے ساتھ محبت وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ بھمبر پریس کلب کے صحافی اپنی ذمہ داریاں خوب نبھا رہے ہی پہلے چند اجارہ دار لوگوں نے صحافت پر قبضہ کر رکھا تھا اب صحافت ازادنہ طور پر کام کر رہی ہے صحافی معاشرے کی انکھ اور کان ہیں وہ مثبت انداز میں معاشرے میں خوابیوں اور خامیوں کی نشاندہی کریں تا کہ عوامی نمائندہ گان ان کے حل کیلئے بہتر طور پر کام کر سکیں۔