ہجیرہ 7یونین کونسلز میں پھڈا شدت اختیار کر گیا،7فروری کو ہڑتال کا اعلان

    ہجیرہ(نمائندہ خصوصی)سات یونین کونسلز پر پھڈا شدت اختیار کر گیا ۔عباسپور اور ہجیرہ کی سیاسی قیادت کے درمیان لفظی گولہ باری ،صدرا انجمن تاجران ہجیرہ  نے ممبر اسمبلی حلقہ ایک ور سابق امیدوار اسمبلی حلقہ  ایک پر لفظوں کے نشتر چلا دئیے۔7فروری کو پہیہ جام ہڑتال کا اعلان ۔سات یونین کونسلز ہجیرہ کا حصہ ہیں۔۔ڈیڈھ سو ووٹ لینے والا شخص عباسپور کی عوام کو گمراہ کر رہا ہے۔۔کسی کی پگڑی نہیں اُچھالنا چاہتے ۔مگر اپنے تزلیل برداشت نہیں کر یں گئے۔اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گئے۔ہجیرہ کے ساتھ فطری طور پر منسلک سات یونین کونسلز کو ہجیرہ سے الگ نہیں ہونے دیں گئے۔نیچے اور اوپر کی سیاست کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ان علاقوں کی عوام کی رائے کو نظر آتش کرنے والے آج کس منہ سے ان لوگوں کے حقوق کی بات کر رہے ہیں ۔ان علاقوں میں تعمیر و ترقی کے کام قیوم نیازی اور سردار نسیم سرفراز نے کروائے ہیں ۔۔ان خیلات کا اظہار صدر انجمن تاجران ہجیرہ سردار الطاف خان نے پیپلز پارٹی کے  بزرگ رہنماء سردار محمد آزاد خان و دیگر سیاسی و سماجی سول سوسائٹی اور تاجر رہنمائوں  کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ یونین کونسلز بٹل منڈھول سہڑہ ، سہر ککوٹہ ،تیترینوٹ،گھمیر بائیں ،تاہی ،گھمیر خاص کے عوام 70سالوں سے ہجیرہ سے منسلک ہیں ۔ان یونین کونسلز کے سینکڑوں افراد ہجیرہ میں تجارت کرتے ہیں ۔جن کا ہجیرہ کے ساتھ فطری طور پر رشتہ جڑا ہوا ہے ۔جن کا ہجیرہ سے دیرینہ لگائو ہے۔ایک جعلی نوٹیفکیشن کے زریعے ان یونین کونلسز کی عوام کی رائے کے بغیر ان کو ہجیرہ سے منقطع کر کے عباسپور سے منسلک کیا گیا ۔جس پر عوام سراپائے احتجاج ہیں ۔حلقہ ایک کے ممبر اسمبلی چوہدری یٰسین گلشن نے عوام کو لڑانے کی خاطر نوٹیفکیشن جاری کروایا ۔اُنہوں نے کہا کہ ڈیڈھ سو ووٹ دینے والے سردار سفیر عالم اپنے اپ کو سابق اُمیدوار اسمبلی کہلا کر ہجیرہ کی سیاسی اور تاجر قیادت کی کردار کشی کر رہے ہیں ۔جس نے ماضی میں مذکورہ یونین کونسلز کی عوام کے ووٹ جلا کر یٰسین گلشن کے کھاتے میں ڈالے تھے ۔حلقہ کی عوام نے ان پر کنڈم کی مہر لگا کر ضمانت ضبط کی ۔عباسپور کے اصل لیڈر  چوہدری بشیر مرحوم اور سردار اصغر آفندی ہیں ۔جنہوں نے لوگون کو فائدہ دیا ۔اور مذکورہ یونین کونسلز میں سابق ممبر کشمیر کونسل سردار نسیم سرفراز اور سابق وزیر حکومت  سردار عبدالقیوم نیازی نے عوام کو گھر گھر سڑکیں دے کر ان کے مسائل حل کیئے ۔اُنہوں نے کہا کہ اگر مذکورہ یونین کونسلز کے عوام کے حقوق کی بات کرنا جرم ہے تو یہ جرم بار بار کرتے رہیں گئے۔کسی مائی کے لال میں ہمت ہے تو روک کر دکھائے ۔سفیر عالم شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر برسا رہے ہیں ۔اور ہجیرہ و راولاکوٹ کے لوگوں کو للکار رہے ہیں ۔راولاکوٹ آزادی کا بیس کیمپ ہے ۔جہاں غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کا مقبرہ بھی ہے یہاں کے لوگوں کو للکارنا ان کو مہنگا پڑے گا ۔سردار الطاف نے کہا کہ جنڈالی اور تراڑکھل ہجیرہ کا حصہ ہیں ،مگر وہ راولاکوٹ اور سدھنوتی کے ساتھ منسلک ہیں ۔مذکورہ سات یونین کونسلز جہ ہجیرہ سے منسلک ہیں تو اج کطھ لوگوں کو مروڑ پڑ رہی ہے ۔آج تک عباسپور کی قیادت کے خلاف کوئی بات نہیں کی مگر چوہدری یٰسین گلشن اور سفیر عالم کردار کشی پر اتر ائے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ کسی کو گاڑی سے نہیں اُتارا من گھڑت بیان بازی اور کردار کشی سے اجتناب نہ کا گیا تو ہمارے ہاتھ ہونگے اور ان کا گریبان ہو گا ۔ایسی لوگوں کو شرم آنی چاہیے جو ہجیرہ اور عباسپور کی عوام کو آپس میں لڑا رہے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ ایک وقت میں چوہدری یٰسین گلشن کو اپنے حلقہ کی عوام حلقہ میں داخل نہیں ہونے دیتی تھی جن کو سابق سپیکر سردار غلام صادق ،سردار نسیم سرفراز و دیگر نے اپنے حلقہ انتخاب میں پہنچایا تھا ۔شاید وہ وقت بھول گئے ہیں ۔عباسپور کی عوام ہمارے بھائی ہیں ہم نے ہر دور میں جائز بات پر عباسپور کی عوام کی حمایت کی سات یونین کونسلز ہجیرہ کا حصہ ہیں اور رہیں گی۔سات فروری کو ہجیرہ میں مکمل شٹر دائون اور پہیہ جام ہڑتال کریں گئے اور 13فروری کو ایکشن کمیٹی کی کال پر ہجیرہ میں مکمل شٹر دائون اور پہیہ جام کر کے ان سے حمایت کا اظہار کریں گئے ۔اُنہوں نے کہا کہ سابق صدر انجمن تاجران سردار فیاض اور سردار حیات نے کبھی انتشار کی بات نہیں کی لیکن اب ہجیرہ اور عباسپور کی عوام میں نفرت پیدا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔سات یونین کونسلز کو ان کے حقوق ملنے تک ان کی حمایت جاری رکھیں گئے ۔