پلندری میں تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی:چوہدری شوکت
پلندری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی پلندری چوہدری شوکت حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ازادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے مجھے جو ذمہ داری دی ہوئی ہے انشاء اللہ ان کی توقعات پر پورا اُترنے کی بھر پور کوشش کروں گا وزیر اعظم ا زاد کشمیر راجہ فاروق حیدر عوام کے بے لو ث اور نڈر وزیر اعظم اور سیا سی لیڈر ہیں اور ان کا مو جو دہ دور اقتدار سنہری تر ین دور ہوگا میاں نواز شریف پاکستان اور ا زاد کشمیر کے عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں اور پاکستان اور آزاد کشمیرمیں ان کے منصوبہ جات سے ملک تعمیر و تر قی کے نئے دور میں داخل ہو جائے گا پاکستان کے اندر لوڈ شیڈنگ ، مہنگائی ، بے روزگاری اور دہشت گر دی کے خاتمے کے لئے جو منصوبے شروع کئے ہیں ائندہ چند سالوں میں عوام کو بھر پور ریلیف ملے گا ۔ ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی پلندری چوہدری شوکت حسین نے پریس کلب سدہنوتی کے سرپرست اعلی سردار سلیم محمود ،سردار خلیل الرحمن ،سردار راشد لطیف ،سردار شوکت ،سردار غضنفر جاوید اوردیگر صحافیوں سے اپنے افس میں ملاقات کے دوران کیاانہوں نے کہا کہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اور وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی کی قیادت میں ن لیگ بھر پور عوامی پذیرائی حاصل کر رہی ہے اُنھوں نے کہاکہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اور ڈاکٹر نجیب نقی کے اقدامات سے ضلع سدھنوتی کے اندر عوام کا احسا س محرومی جلد ختم ہو گا صحافیوں نے اس موقع پر بلدیہ کی حدود میں کوڑا کرکٹ ،صحت و صفائی ،ذبح خانہ ، بیت الخلاء ،سیوریج سسٹم ،جنرل بس اسٹینڈ ، ،ٹریفک کے مسائل ،ناجائز تجاوزات اور دیگر معاملات کی طرف دلوائی ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نے کہا کہ تمام مطالبات اور تجاویز جائز ہیں ان پر فوری عملدرامد کیا جائے گا بلدیہ کی حدود میں کسی کا ناجائز تجاوزات کی اجازت نہ ہے محکمہ شاہرات والوں کو بھی آگاہ کر دیا ہے بازار میں صحت و صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنائیں گے سب سے بڑا مسئلہ بیت الخلائوں کا جاری کروانا ہے یہ کافی عرصہ سے بند پڑے ہیں اس کے علاوہ شہر کے وسط میں موجود ذبح خانہ کو فوری شہر سے باہر منتقل کرنا ہے اس سلسلہ مین جگہ کا انتظام کر رہے ہیں یہ شہریوں اور تاجروں کا مسئلہ ہے سیوریج لائن ،سٹریٹ لائٹس اور پانی کے معاملات حل کر یں گے پلندری شہر میں ٹریفک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جنرل بس اسٹینڈ جس کے لئے22کنال رقبہ موجود ہے دو کنال رقبہ ملکیتی ہے مقامی افراد سے مل کر اس کا حل تلاش کریں گے جنرل بس اسٹینڈ کی اشد ضرورت ہے بلدیہ اپنے وسائل پیدا کرے گی کوڑا کو تلف کرنے کے لیئے ایک بڑی سکیم مرتب کی جا رہی ہے اس سلسلہ میں وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی نے کافی حد تک معاملات طے کروا لیے ہیں اس سلسلہ میں پاکستان کی ایک کمپنی نے دورہ بھی کیا ہے مثبت اور جائز تجاویز کی قدر کرتے ہیں میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہیںجائز مطالبات کو حل کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کروں گا ۔