ڈڈیال،سیاسی جماعتوں کا ایکا،پراپرٹی ٹیکس حکومت کے گلے کی ہڈی بن گیا

ڈڈیال(ہارون محمود سے )پراپرٹی ٹیکس حکومت کے لیے گلے کی ہڈی بن گیا تمام سیاسی جماعتوں نے اس ٹیکس کو ظالمانہ قرار دے دیا آزاد کشمیر بھر میں احتجاج کی تیاریاں شروع مسلم لیگ کے رہنما بھی اس ٹیکس پر سراپا احتجاج بن گئے 2فروری کو ریاست بھر میںعائد کردہ ظالمانہ ٹیکس کے خلاف شٹر ڈائون احتجاج متوقع اہلیان ڈڈیال نے بھی اس ٹیکس کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کے لیے لنگوٹ کس لیے حکومت وقت کی مشکلات میں اضافہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کو اس معاملے پر غور کرتے ہوئے غریب عوام پر لاگو ٹیکس کو فی الفور منسوخ کرنا چاہیے ریاست کی عوام نے جس اعتماد کا اظہار مسلم لیگ پر کیا تھا قیادت کو بھی چاہیے کہ اس کا پاس رکھتے ہوئے اپنی رعایا کے لیے آسانیاں پید کرے وگرنہ موجودہ حکمرانوں کا حشر بھی پیپلز پارٹی جیسا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر بھر میں لاگو پراپرٹی ٹیکس کو عوام نے ظالمانہ ٹیکس قرار دے دیا غریبوں کے خون پسینے کی کمائی مختلف حیلے بہانوں سے حکمران اپنی عیاشیوں کے لیے استعمال کرنے لگے طرح طرح کے ٹیکسز نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا مسلم لیگ اس ٹیکس کو پیپلز پارٹی کے کھاتے میں ڈال کر خود کو بری الزمہ قرار دے رہی ہے راجہ فاروق حیدر اس جبری ٹیکس کو فوری واپس لیں ورنہ ٹیکس مخالف تحریک موصوف کی حکومت کو لے ڈوبے گی۔