کیمیکل ملے آٹے کی سپلائی،نیلم کے عوام معدے کی امراض کا شکار
نیلم (بیورورپورٹ)آٹے میں مضر صحت کمیکل ملائوٹ راولپنڈی کے بعد نیلم فلور مل کا آٹا بھی عوام میں بیماریاں بانٹنے لگا ،معدے کے مریضوں کے ہسپتالوں میں ڈیرے انتظامیہ خاموش تماشائی بن گی ۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر بھر میں راولپنڈی کی مختلف فلور ملوں سے آنے والے آٹے میں مضہر صحت کیمکل کی ملاوٹ سے عوام میں شدید تشویش پائی جارہی تھی مختلف قسم کی بیماریاں پھیل گی تھیں عوام نے راولپنڈی کے آٹے کے بجائے نیلم فلور مل مظفرآباد کا آٹا استعمال کرناشروع کردیا تھابعد ازاں نیلم فلور مل کے آٹے میں بھی کیمکل ملاوٹ شروع ہوگی آٹا میں ربڑ نما پلاسٹک پایا جارہا ہے جوکہ عوام کے معدوں کے لیئے نقصان دہ ہے آٹا کے استعمال سے معدے میں زخم اور پیٹ میں مروڑپڑتے ہیں مریضوں سے ہسپتال بھر گئے ڈاکٹرز نے آٹا میں کمیمکل کے باعث بیماریاں بڑھنے کا عندیہ دیا ہے عوام آٹے کے استعمال سے قبل مکمل چھانٹی کریں انتظامیہ کی طرف سے خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا جانے لگا ۔#