ہجیرہ، غیر معیاری آٹے کی دھڑلے سے فروخت، پیٹ کی بیماریوں میں اضافہ

ہجیرہ (نمائندہ خصوصی) حکومتی عدم توجہ اور محکمہ خوراک ملی بھگت کے باعث ہجیرہ اور اس کے گرد و نواح میں ناقص  اور غیر معیاری ا ٹے کی فروخت ۔اٹا میں پلاسٹک نما اشیاء کی ملاوٹ کا انکشاف عوام پیٹ کی محتلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے ۔ مقامی انتظامیہ نے بھی کاروائی سے ہاتھ کھینچ لئے۔ ایس ڈی ایم شکایت کے باوجود کاروائی سے کترانے لگے ۔عوام سراپا احتجاج کوئی پوچھنے والا نہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہجیرہ اور اس کے گردو نواح میں یونائٹیڈ کشمیر فلور مل سے ناقص اور غیر معیاری اٹا جس میں پلاسٹک نما اشیاء کی ملاوٹ کا انکشاف ہوا ہے کی سر عام فروخت  جاری ہے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سپلائی ڈپو ہجیرہ کے چند اہلکاران کی ملی بھگت سے اس فلور مل کا ناقص اٹا ہجیرہ لایا جاتا ہے اسے ہجیرہ شہر سمیت دیگر علاقوں میں فروخت کیا جاتا ہے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ فلور مل بھی اسی گورنمنٹ کنٹریکٹر کی ہے جو ازادکشمیر میں سرکاری اٹا فراہم کر رہا ہے ۔ ہجیرہ میں ناقص اٹے کی فراہمی کے انکشاف کے بعد شہریوں نے گوندھا ہو اٹا ایس ڈی ایم ہجیرہ اور مختلف فورم پر دکھایا جس میں پلاسٹک کی ملاوٹ نمایاں نظر ائی ۔جس کی وجہ سے ہجیرہ اور گرد و نواح میں عوام بلخصوص بچے پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔لیکن ایس ڈی ایم ہجہرہ یا محکمہ خوراک نے اس طرف کوئی توجہ نہ دی ۔اور تا حال کسی قسم کا کوئی ایکشن بھی نہ لیا ۔عوامی حلقوں نے ملاوٹ شدہ اٹے کی سپلائی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت ازادکشمیر وزیر خوراک ڈی سی پونچھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پر فوری ایکشن لیا جائے۔