میرپور:تعلیم یافتہ نوجوانوں نے پی ایس سی سے ایک بار پھر امیدیں لگا لیں

میرپور(بیورو رپورٹ)میرپور کے پڑھے لکے نوجوانوں نے پی ایس سی آزادکشمیر سے ایک بار پھر امیدیں لگا لیں ۔ موجودہ پبلک سروس کمیشن کا پینل انتہائی میرٹ کے مطابق نوجوانوں کی بھرتیاں کر رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق میرپور سے تعلق رکھنے والے مختلف مضامین میں ماسٹر ڈگری ہولڈر نوجوانوں نے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان ، وزیر تعلیم بیرسٹر افتحار گیلانی ، چیف جسٹس سپریم کورٹ آزادکشمیر ابراہیم ضیاء سے دردمندانہ اور پرزور مطالبہ کیا ہے کہ میرپور اور تمام اضلاع کے کوٹہ کے مطابق تمام مضامین انگریزی ، اردو ، فزکس ، کیمسٹری ، ریاضی وغیرہ کی خالی آسامیوں کے خلاف تحت قواعد PSC  اشتہار جلد از جلد دے کر اور ٹیسٹ لیکر میرٹ پر نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے تا کہ نوجوانوں کی بے چینی پریشانی اور ذہنی کوفت دور ہو سکے ۔ علاوہ ازیں چیرمین PSC  سے نوجوانون نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے عالی وسائل و دیگر مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے لیکچرز کے تحریری امتحان ان کے متعلقہ ڈویژنز میں لیئے جائیں ۔