Mon
07
Oct
2024
بلوچ(نمائندہ خصوص) آزاد کشمیر میں پی ٹی سی ایل و دیگر انٹر نیٹ سروس کی فراہمی میں ناکام ، پرائیویٹ کمپنیوں کو سروس کی فراہمی کی اجازت نہ مل سکی ، شہریوں کو روز مرہ اُمور میں شدید دشواری کا سامنا ، آزاد کشمیر میں انٹر نیٹ کی فور جی سروس پی ٹی سی ایل ، اور ایس سی او فراہم کر رہے ہیں پی ٹی سی ایل کی فور جی سروس پر سپیڈ انتہائی ناقص کر دی گئی ، جو دو جی بی سے بھی کم ہے ، جس کی تمام تر شکایات کے باوجود بہتری نہ کی گئی ، جبکہ ایس سی او مخصوص بڑے شہروں میں سروس فراہم کر رہی ہے مضافات میں سسٹم ہی نہیں دیا گیا ، آزاد کشمیر میں موبائل کمپنیوں کا سسٹم موجود ہے لیکن انہیں لائسنس نہیں دیا جا رہا اور اس میں پی ٹی سی ایل اور دیگر رکاوٹ ہیں عوام کا مطالبہ ہے کہ پرائیویٹ کمپنیوں کو سروس کی فراہمی کی اجازت دی جائے ۔