نوازشریف کو کشمیریوں کے خون سے غداری اور مودی سے دوستی کی سزا ملی،بیرسٹر سلطان

لودھراں(نمائندہ کشمیر ٹوڈے) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ہم کشمیریوں کی ہمیشہ خواہش ہوتی ہے کہ پاکستان مضبوط و مستحکم ہو کیونکہ ایک مضبوط و مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے۔میں کشمیر سے لودھرں اسلئے آیا ہوں تاکہ آپ علی ترین کو ووٹ دیکر کامیاب کریں اور اس کامیابی سے پورے پاکستان میں پیغام جائے کہ پی ٹی آئی کی حکومت آنے والی ہے۔ مسلم لیگ ن پر عوام نے عدم اعتماد کر دیا ہے لہذا اب وقت آگیا ہے کہ نواز شریف کو کشمیریوں کے خون سے غداری اورمودی سے دوستی کی سزا ملے۔ لہذا لودھراں کے عوام علی خان ترین کو کامیاب کرکے یہ ثابت کر دیں کہ لوگ عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور اب تبدیلی چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں لودھراں میں پی ٹی آئی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی علی خان ترین کی انتخابی مہم کے ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ سے بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کے علاوہ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری<script ترین،علی ترین ، ممبر قومی اسمبلی مراد سعید اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں کشمیر سے اسلئے یہاں لودھراں حاضر ہوا ہوں کہ آپ علی خان ترین کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کراکر یہ ثابت کر دیں کہ عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں ۔ انھوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اقتدار کا سورج طلوع ہونے والا ہے ۔ عمران خان پاکستان کے آئندہ وزیر اعظم ہو نگے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہم کشمیریوں کی ہمیشہ خواہش ہوتی ہے کہ پاکستان مضبوط و مستحکم ہو کیونکہ ایک مضبوط و مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے۔میں لودھراں آپ کی خدمت میں اسلئے حاضر ہوا ہوں تاکہ آپ علی ترین کو ووٹ دیکر کامیاب کریں اور اس کامیابی سے پورے پاکستان میں پیغام جائے کہ پی ٹی آئی کی حکومت آنے والی ہے۔ مسلم لیگ ن پر عوام نے عدم اعتماد کر دیا ہے لہذا اب وقت آگیا ہے کہ نواز شریف کو کشمیریوں کے خون سے غداری اورمودی سے دوستی کی سزا ملے۔ لہذا لودھراں کے عوام علی خان ترین کو کامیاب کرکے یہ ثابت کر دیں کہ لوگ عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور اب تبدیلی چاہتے ہیں۔