نکیال پولیس کی کارروائیاں جاری،منشیات فروشوں پر عرصہ حیات تنگ
نکیال(نعمان شفیع سے)پولیس تھانہ نکیال نے منشیات فروشوں کے خلاف پے درپے دبنگ ایکشن کر کے زمین تنگ کر دی۔تازہ ترین کارروائی میںپولیس تھانہ نکیال نے تین منشیات فروشوں کو چرس اور افیون سمیت دھر لیا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات بند کر دیا گیا۔منشیات فروشوں کے گروہ کے سرغنہ کا تعلق ہجیرہ راولاکوٹ جبکہ دو ملزمان کا تعلق نکیال سے ہے۔یاد رہے کہ نوجوان ایس ایچ او تھانہ نکیال راجہ عامر فاروق نے اپنی نکیال تعیناتی کے مختصر دورانیہ میں جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف پے درپے کارروائیاں کر کے نکیال کی زمین ان پر تنگ کر دی ہے۔عوامی حلقوں کی طرف سے فرض شناس آفیسر اور ان کی ٹیم کو زبردست خراجِ تحسین۔منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد معاشرے کیلئے ناسور ہیں۔جو کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے۔علاقے کو جرائم اور منشیات فری بنانے کا عزم کر رکھا ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتیں گے۔میڈیا معاشرے میںموجود خرابیوں کی نشاندہی کرے فوراً کارروائی کریں گے۔راجہ عامر فاروق۔