ججز فرائض منصبی کی ادائیگی دیانتداری سے کریں:جسٹس علوی

میرپور (بیورورپورٹ)چیف جسٹس ازادجموںوکشمیرعدالت العالیہ جسٹس ایم تبسم افتاب علوی نے اسٹیڈیم میں قائم عدالت سینئرسول جج ، عدالت سول جج ،عدالت سول جج کورٹ نمبرII کااچانک دورہ کیا۔دورہ کے دوران تمام ججز صاحبان اپنی اپنی عدالتوں میں فرائض منصبی سرانجام دے رہے تھے جبکہ عدالتوں کے باہرکاز لسٹیں بھی مناسب جگہ پراویزاں تھیں اور عملہ بھی یونیفارم میں موجود تھا۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس ایم تبسم افتاب علوی نے دورہ کے دوران ججز صاحبان کی کارکردگی کو تسلی بخش قراردیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔ انھوں نے اس موقع پرکہاکہ ججز صاحبان اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی دیانتداری ،ایمانداری اور قانون وضابطے کے مطابق سرانجام دیں گے تو لوگوں کو جلد انصاف ملے گا جس سے معاشرے میں میںامن قائم ہوگا ۔انہوں نے عدالتوں میں دائراور زیرکارمقدمات کو قانون وقاعدے اور میرٹ کے مطابق جلد نمٹانے کی بھی ہدایات دیں۔