نکیال پڑاوہ چوک سے لڑکی اغواء ،ملزم زیادتی کے سڑک پر پھینک کر فرار
فتح پور تھکیالہ( سٹی رپورٹر ) زمین پھٹی نہ آسمان گرا 22سالہ یتیم لڑکی ( ش) کے ساتھ ملزمان نے زیادتی کر ڈالی ،شہر سے ملحق گرلز کالج کے قریب پھینک کر فرار ،لڑکی نے ورثاء کو بتایا اور تھانہ میں رپورٹ کر دی ۔پولیس نے کار ضبط کر کے ڈرائیور محمد واجد کو گرفتار کر لیا ،دوسرے نامعلوم شخص کی تلاش جاری ،پولیس نے طبی معائنہ بھی کروا لیا ،زناء بالجبرکے تحت مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق نکیال شہر سے ملحق گائوں ٹنگل کی رہائشی 22سالہ یتیم لڑکی ( ش) نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ وہ پڑاوہ چوک سے گزر رہی تھی کہ وہاں پر کار نمبر LRU86کھڑی تھی جس میں ڈرائیور بیٹھا تھا جبکہ اس کے قریب کھڑے باریش شخص نے اسے بہلا پھسلا کر گاڑی میں بٹھایا ،ڈرائیور نے اچانک گاڑی جنگل کی طرف بھگا دی اور میرے شور شرابے پر میوزک بلند آواز میں لگا دیا تاکہ میری شور شرابے کی اواز باہر نہ جاسکے ،فرنٹ سیٹ پر موجود نا معلوم شخص درمیان سے پچھلی سیٹ پر آگیا اور منہ پر چادر رکھ کر دبا دیا اور گالم گلوچ کرنے لگا ،انہوں نے مجھے پیر نسوڑہ پہاڑی کے قریب لے جا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان مجھے واپس لے ائے ایک شخص نکیال غربی کے مقام پر اتر گیا جبکہ دوسرے نے مجھے گرلز کالج کے پاس مجھے سڑک کی نالی میں پھینک دیا ۔کچھ گزرنے والے لوگوں نے مجھے دیکھا اور میرے ورثاء کو اطلاع دی میرا بھائی انے کے بعد تھانے جا ررہے تھے کہ کار پڑاوہ چوک میں کھڑی نظر اگئی ، میں نے شور مچا دیا ڈرائیور فرار ہو گیا۔