ملازمین کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، مختار بٹ
میرپور(بیورو رپورٹ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر میرپور مختار علی بٹ کی ضلعی دفتر حسابات میرپور میں تعیناتی کے بعد ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لئے خوشخبری سنا دی ہے۔ لیو انکیشمنٹ کی ادائیگی پنشن کی طرز پر اب بجٹ کی قید سے آزاد ہو گی ۔اگر کسی بھی ریٹائر ملازم یا آفیسر کو ابھی تک لیو انکیشمنٹ کی ادائیگی نہیں ہوئی تو فوری طور پر اپنا بل ضلعی دفتر حسابات میرپور میں جمع کروائے ۔ دشواری کی صورت میںایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر میرپور مختار علی بٹ سے رجوع کیا جائے ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر میرپور مختار علی بٹ نے کہا ہے کہ ملازمین کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔لہذا جملہ محکمہ جات کے آفیسر زر براران اپنے ایسے ملازمین جن کی تقرری مخصوص عرصہ کے لئے کی گئی ہے ان کے کمپیوٹر فارم جلد سے جلد ضلعی دفتر حسابات میرپور کو مہیا کئے جائیں۔ ناظم اعلٰی حسابات آزاد کشمیر کی ہدایات کے مطابق جملہ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی ان کے ذاتی بینک اکائونٹ کے ذریعے عمل میں لائی جا رہی ہے۔دفتر ہذا نے متعلقہ آفیسر زربراران کو اس سلسلہ میں مکتوب بھی جاری کردیئے ہیں کہ اپنے ایسے ماتحت ملازمین جن کے تا حال اپنے ذاتی بینک اکائونٹ ضلعی دفتر حسابات کو نہیں دئیے گئے۔ فوری طور پر ضلعی دفتر حسابات میرپور میں جمع کروائیں۔تاکہ ضلع میرپور کے جملہ ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی ملازمین کے ذاتی بینک اکائونٹس کے ذریعے بروقت ممکن ہو سکے۔ دفتر ہذا انتہائی ایمانداری اور جذبہ خدمت کے تحت دفتری نظام میں شفافیت ،ملازمین اور پنشنرز کو بہترین سہولتیں بہم پہنچانے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔ تاہم اس اس سارے نظام کے پیچھے انسانی ہاتھ کارفرما ہیں۔ کسی غلطی کو بد نیتی تصور نہ کیا جائے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر میرپور نے کہا ہے کہ ضلعی دفتر حسابات میرپور ملازمین و پنشنرز کو سہولیات کی فراہمی کے کوشاں ہے۔ ضلعی دفتر حسابات میرپور میں باضابطہ بل کائونٹرقائم شدہ ہے۔ لہذا محکمہ جات کے اہلکاران جملہ بلات و ڈاک کائونٹر پر جمع کروائیں۔ تمام آفیسر زربرار اپنی ڈاک ضلعی دفتر حسابات کو بذریعہ ٹرانزٹ رجسٹر ارسال کریں اور کسی غیر متعلقہ فرد کے ذریعے اپنی یا ادرہ کی ڈاک ہر گز ارسال نہ کریں۔د فتر ہذا کو اپنے بلات ،تعین تنخواہ یا مکتوبات کی ارسالگی بذریعہ ٹرانزٹ رجسٹر ہی کریں۔نیز دفتر میںبلات جمع کروانے اور چیک کی وصولی محکمہ کے نامزد اہلکار کو ہی ہو گئی۔ اس نظام سے ضلعی دفتر حسابات کو بھجی گئی ڈاک کا باقاعدہ ریکارڈرہے گا۔اس طریقہ کار سے نہ صرف شفافیت کو تقویت ملے گی بلکہ اداروں کے مسائل بھی کم ہوں گئے۔ ٹرانزٹ رجسٹرTRANSIT REGISTER کے استعمال کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ و نسواں میرپور ،ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیمات سکولزکالجز مردانہ و زنانہ میرپور ڈویژن سے بھی گزارش ہے کہ اپنے ماتحت دفاتر کو مطابقاً ہدایات جاری کریں۔دیگر آفیسران زربرارانDDOs بھی اپنے اداروں میں ٹرانزٹ رجسٹر کے استعمال کو رائج کریں۔ ملازمین کے جی پی فنڈز کے کھاتہ جات کی بذریعہ کمپیوٹر تکمیل بھی تیزی سے جاری ہے۔ پنشنرز کو پنشن اور جملہ ملازمین کو جی پی فنڈ کی ادائیگی چیک کے بجائے براہ راست بذریعہ کمپیوٹر تنخواہوں کی طرز پر کی جارہی ہے ان سہولیات کی فراہمی کی بدولت نئے نظام کی وجہ سے کئی تاخیر ہو رہی ہے تو ضلعی دفتر حسابات معذرت خواہ ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی دفتر حسابات میرپور میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر میرپور مختار علی بٹ نے ملازمین کی جائز شکایات کے ازالہ کے لئے اپنی نگرانی میں شکایات سیل بھی قائم کر دیا ہے ۔کسی دشواری یا غیر ضروری تاخیر کی صورت میں شعبہ شکایت یا برائے راست ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر میرپور مختار علی بٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔ تاہم دفتر ہذا بھی آپ سے ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے سے صبر اور تحمل کی توقع کرتا ہے۔ ایسے جملہ ایڈہاک و عارضی ملازمین جن کی تقرری مخصوص عرصہ کے لئے ہے کو ماہانہ تنخواہ کی ادائیگی بذریعہ کمپیوٹر کی جارہی ہے۔تاکہ انہیں بروقت اور آسان طریقے سے تنخواہ کی ادائیگی یقینی ہوسکے۔ ضلعی دفتر حسابات میرپور کو انشا ء اللہ ماڈل آفس بنا دیں گے ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسرمیرپور مختار علی بٹ نے بتایا کہ جناب ناظم اعلٰی حسابات آزادکشمیر کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی دفتر حسابات میرپورکے پنشنرز کی پنشن مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ ہو چکی ہے۔ جبکہ جی پی فنڈ کے کھاتہ جات کی تکمیل کا کام ہنگامی بنیادوں پر جا ری ہے۔ دفتر حسابات میرپور قواعد پر عمل پیرا ہو کر جائز شکایات کے ازالہ کے لئے تمام امور شفاف طریقے سے نمٹانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔تاکہ ملازمین کی شکایات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔ کمپیوٹر کے ذریعہ تنخواہوں،جی پی فنڈ اور پنشن کی ادائیگی سے ملازمین اور پنشنرز کو ریلیف دیا جا رہا ہے۔ اس سے مسائل اور دفتری نظام کی خرابیوں میں بھی خاطر خواہ کمی آئی ہے۔آنے والے دنوں میں آپ کے تعاون سے مزید بہتری آئے گی۔