Mon
07
Oct
2024
بلوچ(نمائندہ خصوصی) شدید بارش اور برف باری کے باعث 12فروری کو مقبول بٹ کی برسی مرکز بلوچ میں نہیں منائی گئی تھیں اور ملتوی کر دی گئی تھی لیکن اب 17فروری بروز ہفتہ بلوچ میں بھرپور جوش وجذبے اور عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ مقبول بٹ شہید اور شہدائے چکوٹھی کی برسی 12 فروری کو بلوچ میں لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام منائی جائے گی جس میں چمبہ گلی، گجن، چاربیاڑ، ٹنگی گلہ، تراڑ کھل سے فرنٹ کے کارکن قافلوں کی شکل میںبلوچ پہنچے گئے، جہاں ایک بڑی ریلی نکالی جائے گی، بعد ازں ایک عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہو گاجس میں لبریشن فرنت کے قائدین خطاب کریں گے۔