محکمہ پولیس میں بداخلاق افسر مجھے نہیں چاہیئے،ایس پی میرپور

ڈڈیال(ایم سہیل )ایس ایس پی میرپور سید ریاض حیدر بخاری نے کہا ہے کہ بد اخلاق پولیس آفیسر مجھے نہیں چاہیے بینک، کرنسی ایکسچینج، جیولرز اور دیگر کاروبار کرنے والے قانونی اور حفاظتی تقاضے پورے کریں کرنسی ایکسچینج میں ڈکیتی کرنے واکے ڈاکوئوں کو گرفتار کرنے کیلئے گجرات پولیس کے ساتھ میرپور پولیس نے بھرپور تعاون کیا ڈاکوئوں کو جلد عوام کے سامنے لائیں گے میرپور میں بچی زیادتی کیس کا واقع پچھلے سال دسمبر میں ہوا جبکہ انہوں نے تھانے میں فروری میں رپورٹ درج کروائی مقدمے میں نامزد ملزم گرفتار ہے داخلی چوکیوں اور تھانوں میں غفلت بھرتنے والے پولیس آفیسران کے خلاف محکمانا کاروائی کریں گے ضلع بھر میں اشتہاریوں، منشیات فروشوں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں اور دیگر جرائم میں ملوث جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑی سطح پر کومبنگ آپریشن شروع کر دیا ہے عوام خود کو محفوظ سمجھیں پولیس ان کی حفاظت کیلئے دن رات ایک کر رہی ہے میری تعیناتی کے دوران صرف ڈڈیال میں 17کلو چرس، 240  بوتل شراب، 14 بندوقیں پکڑی گئی ہیں پولیس کی کارکردگی سے مطمئن ہوں دھانگلی چیک پوسٹ کیلئے الگ گاڑی بھیج دی ہے جو دن رات گشت کرے گی علما لوگوں کی تربیت کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈڈیال میں صحافیوں کے ساتھ خصوصی نشست کے دوران کیا اس موقع پر ڈی ایس پی ڈڈیال سردار غالب حسین اور ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال خواجہ عمار ڈار بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ میرپور باقی علاقوں کے مقابلے میں پر امن ہے ڈڈیال خصوصی اہمیت کا حامل ہے ہم نے بہترین سکیورٹی پلین بنا لیے ہیں ہر تھانے کی سطح پر الگ سکیورٹی پلین ترتیب دیا ہے بڑی مارکیٹوں، کرنسی ایکسچینج، بینکوں کو سکیور کرنے کیلئے دن رات ایک کر رہے ہیں ضلع بھر میں تاحال درجنوں کرنسی ایکچینج ایسے ہیں جو رجسٹرڈ نہیں ہوئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت رجسٹریشن کے بغیر کام کرنے والے کرنسی ایکسچینج غیر قانونی ہیں لوگوں کو بزنس کرنے کے قانون پر پورا اترنا چاہیے قانونی تقاضے پورے کر کے کاروبار کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ پولیس اپنے وسائل کے مطابق کام کر رہی ہے محدود وسائل میں اپنا کام کر رہے ہیں انسانی معاشرے کے آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ نیکی اور برائی بھی ساتھ ساتھ آگے بڑھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ آئی جی آزاد کشمیر کی ہدایت کے مطابق ہم نے پہلی بار ایس ایس پی آفس میں تفتیشی آفیسران کی ٹریننگ کیلئے ورکشاپ کا اہتمام کیا جس میں انہیں سائبر کرائم، جیو فینسنگ، نئے دور کے کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے لیکچر دیے ہماری کوشش ہے کہ عوام اور پولیس کے درمیان دوستانا تعلق بنے کسی بھی اچھے آفیسر کی اگر لوگوں کے ساتھ پبلک ڈیلنگ اچھی نہیں تو وہ اچھا آفیسر نہیں ہے میں نے پورے ضلع کو واضع پیغام دے دیا ہے شہریوں کی عزت کا خیال نہ رکھنے اور ان کو مایوس کرنے والا آفیسر مجھے نہیں چاہیے ہم نے تھانہ کلچر کو تبدیل کرنا ہے ہم عوام کو الگ رکھ کر اپنے فرائض ادا نہیں کر سکتے ڈڈیال سے منشیات کے خاتمے اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کرنے کیلئے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی اچھا کام کر رہے ہیںنئے ڈی ایس پی رات کو بھی گشت کر رہے ہیں ڈڈیال کے داخلی چیک پوسٹوں پر نفری ڈبل کر دی ہے انہوں نے کہا کہ نئے سی سی ٹی وی کیمروں کا مانیٹرنگ روم بنائیں گے اور ہر تھانے سے بھی مانیٹرنگ کی جائیں گی ٹیکنالوجی کے ذریعے نفری کی کمی کو پورا کریں گے۔