Sat
07
Dec
2024
نکیال(سٹی رپورٹر)سابق وزیر حکومت جاوید بڈھانوی نے کہا ہے کہ نکیال میں پیش آنے والے حالیہ یتیم بچی کے ساتھ زیادتی کے واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے سابق وزیر نے حکومت اور انتظامیہ نکیا ل سے اس واقع کی غیرجانبدارنہ تحقیق کروائی جائے حکومت کسی بھی طرح میڈیکل پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہ کریں فی الفوغیر جانبدارنہ ر میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر تمام پہلو سے تحقیقات کی جائے اور متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کیا جائے سابق وزیر نے کہا کہ ہم متاثرہ خاتون کے خاندان کے ساتھ ہیں نکیال انتظامیہ اس کی مکمل شفاف تحقیقات کرئے اور ایک پرُامن خطہ میںبڑھتے ہوئے جرائم کے سدباب کے لیے موثر کارروائی کرے۔ حکومتی اہلکار ملزم کو کسی بھی طرح کی ریلیف دینے کی کوشش نہ کریں ہم متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں۔